Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ’پسند کی شادی پر جوڑا قتل‘، ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکے: جہلم پولیس
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

’پسند کی شادی پر جوڑا قتل‘، ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکے: جہلم پولیس

ارشد چوہدری
ارشد چوہدری
20 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے للَہ بھروانہ میں بدھ کو ’پسند کی شادی‘ کرنے پر ایک خاتون سنیعہ رانی اور ان کے شوہر رحمٰن رسول کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

تھانہ للہ جہلم پولیس نے بتایا کہ رحمٰن رسول کی والدہ سکینہ بی بی کی مدعیت میں سنیعہ کے بھائی ظفران اور اس کے ساتھیوں کے خلاف بدھ کو مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

ترجمان جہلم پولیس مدثر خان کے مطابق ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے تاہم گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تھانہ للہ میں ظفران نے 25 مئی کو ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ ’رات گئے ان کی 22 سالہ ہمشیرہ گھر سے غائب ہو گئیں۔ تلاش کرنے پرانہیں ہمسائیوں نے بتایا کہ انہیں رحمٰن رسول اور ایک خاتون موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جا رہے تھے۔‘

ایف آئی آر میں استدعا کی گئی کہ ان کی ’ہمشیرہ کو اغواء کیا گیا ہے اغوا کرنے والوں کو گرفتار کر کے ان کی ہمشیرہ کو بازیاب کرایا جائے۔‘

تاہم پولیس کے مطابق: ’یہ ایف آئی آر لڑکی کے مرضی سے شادی کرنے کے بیان پر خارج کر دی گئی تھی۔‘

رحمٰن رسول کی والدہ سکینہ بی بی کی درخواست پر دائر مقدمے میں کہا گیا کہ ان کے بیٹے ’رحمٰن رسول نے پانچ ماہ قبل سنیعہ رانی سے پسند کی شادی کی، جس پر لڑکی کے ورثا نے ان کے بیٹے کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کرایا۔‘

18 اکتوبر، 2023 کو درج کی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق: ’سنیعہ کے بھائی ظفران نے اپنی بہن کے ذریعے انہیں صلح کے لیے ڈیرے پر بلایا۔ جب وہ وہاں پہنچے تو انہیں مارنے کی کوشش کی جس پر وہ قریبی مسجد میں جا کر چھپ گئے۔‘

ایف آئی آر کے مطابق: ’رحمٰن رسول نے اپنے گھر والوں کو وٹس ایپ پر میسج کیا کہ سنیعہ کے بھائی اور رشتہ دار انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں، وہ مسجد میں موجود ہیں انہیں بچایا جائے۔‘

سکینہ بی بی نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ ’جب وہ اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ مسجد جا رہے تھے تو انہوں نے راستے میں ظفران کو مسلح اپنے تین ساتھیوں سمیت موٹروے کی طرف جاتے دیکھا۔ جب وہ مسجد پہنچے تو ان کے بیٹے رحمٰن رسول اور بہو سنیعہ رانی خون میں لت پت مسجد کے صحن میں مردہ پڑے تھے۔

’وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ انہیں ظفران نے تین ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔‘

ایف آئی آر میں درخواست کی گئی کہ اس دوہرے قتل پر ظفران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ترجمان جہلم پولیس مدثر خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری موقعے پر پہنچی اور متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔‘

’ابھی تک ظفران یا ان کا کوئی بھی ساتھی گرفتار نہیں ہوا، تاہم چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔‘

قانون دان آصف شہزاد نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پنجاب میں گھر والوں کی مرضی کے بغیر پسند کی شادی کو غیرت کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے۔ اسی لیے اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔‘

’قانونی اور اخلاقی طور پر ہر عاقل وبالغ لڑکے اور لڑکی کو مرضی کے مطابق ہم سفر چننے کی اجازت ہے لیکن کئی لوگ نوجوانوں کی خواہشات کا احترام کرنے کی بجائے اسے انا اور غیرت کا مسئلہ بنا کر جان لینے پر اتر آتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس طرح کے مقدمات میں زیادہ تر مدعی مقتولین کے رشتہ دار ہی ہوتے ہیں اور وہ مارنے والے اپنے رشتہ داروں کو معاف کر دیتے ہیں اور مقدمہ درج ہونے کے کچھ عرصہ بعد ہی صلح ہو جاتی ہے۔ جس سے مجرم سزا سے بچ جاتے ہیں۔‘

آصف شہزاد کے مطابق ’یہ سنجیدہ معاملہ ہے اس طرح کے مقدمات میں پولیس کو خود مدعی بننا چاہیے اور ایسے کیسوں کی تفتیش شہادتوں کی بنیاد پرملزم کے اقبال جرم کو یقینی بنا کر کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے اور عدالتوں کو ان کیسوں کا تیز ٹرائل کرنا چاہیے تاکہ مجرموں کو سزا ملنے سے لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا ہو اور اس طرح کے جرائم سے بے گناہوں کا خون کرنے سے باز رہیں۔‘

پنجاب پولیس کے ریکارڈ کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں گذشتہ 10 سالوں میں 2600 سے زائد افراد ’غیرت‘ کے نام پر قتل ہوئے۔

گزشتہ سال 176 لوگ قتل ہوئے جبکہ ایسے مقدمت میں ملزمان کو سزاؤں کی شرح صرف دو فیصد ہے۔

کے ذریعے:انڈپینڈنٹ اردو
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
1 تبصرہ
  • Amjad نے کہا:
    21 اکتوبر, 2023 وقت 3:13 شام

    2% conviction says it all

    Reply

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
overcast clouds
24° _ 24°
38%
2 m/s
ہفتہ
23 °C
اتوار
27 °C
پیر
29 °C
منگل
28 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، اوور لوڈ اور بغیر ریفلیکٹر ٹریکٹر ٹرالیاں تھانے میں بند
14 نومبر, 2026
اطالوی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں اسلام قبول کرکے شادی کیلئے جہلم پہنچ گئی
14 نومبر, 2026
دینہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا منگلا بائی پاس دینہ میں صفائی کے انتظامات کا معائنہ، ناقص کارکردگی پر سپروائزر کو وارننگ
14 نومبر, 2026
جہلم پولیس کی دو کامیاب کارروائیاں، سوہاوہ اور جہلم سے لاپتہ ہونے والے دو کمسن بچے بحفاظت بازیاب
14 نومبر, 2026
میری لینڈ: قرآن کریم ہدایت اور کامیابی کا سرچشمہ ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
14 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ پولیس کی کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، نقدی اور مسروقہ سامان برآمد

26 اگست, 2025

جہلم: مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی کا تاریخی لالہ لجپت رائے لائبریری کا دورہ، بحالی کے کام کو سراہا

10 جولائی, 2026

الخدمت فاؤنڈیشن سوہاوہ کے تعاون سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے شاندار فنڈ ریزنگ سیمینار

12 مئی, 2025

سارہ شریف قتل کیس؛ مقتولہ کی سوتیلی ماں اور چچا کا اپنے دفاع میں بیان دینے سے انکار

19 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں