پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے اوور لوڈ اور بغیر ریفلیکٹر ٹریکٹر ٹرالیوں کو تحویل میں لے کر تھانے میں بند کر دیا۔
پولیس کے مطابق ٹریفک حادثات کا سبب بننے والی ان خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کا مقصد سڑکوں پر محفوظ سفری ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ پولیس کی جانب سے ٹریکٹر ٹرالی مالکان اور ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر ریفلیکٹرز لازمی نصب کریں اور مقررہ حد کے مطابق لوڈنگ کو یقینی بنائیں تاکہ دورانِ سفر حادثات سے بچا جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور حادثات کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔


