جہلم: ملک محمد صادق آف یوکے نے اولمپکس میں ارشد ندیم کو عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم ہمارا قومی ہیرو ہے، ہمیں اس پر فخر ہے اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انشاءاللہ ہم پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جہلم میں پہنچ کر ایک ایتھلیٹ مقابلہ کراؤں گا اور بالخصوص ارشد ندیم کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں اور میں پاکستان پہنچ کر ان کو ایک لاکھ روپے انعام دوں گا۔ ارشد ندیم ہمارا قومی ہیرو ہے اور ہم اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔
ملک محمد صادق نے کہا کہ اولمپکس میں ارشد ندیم نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ ارشد ندیم جیولن تھرو میں 92 اعشاریہ 97 میٹر کی تھرو پھینک کر ریکارڈ قائم کردیا اور قومی سٹار ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا، پوری پاکستانی قوم کو بہت بہت مبارک ہو۔


