جہلم: ماہر تعلیم پروفیسر بہاول شیر، محمد علی ساجد اور منتظر مہدی جہلم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صدر مہر محمد الیاس،جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو چیرمین طارق مجید کھوکھر سرپرست چوہدری مہربان حسین سمیت دیگر نو منتخب عہدیداران کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کر نے کے لیے پریس کلب پہنچ گئے۔
انہوں نے نومنتخب عہد یداروں کو مبارک باد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعد ازاں جہلم پریس کلب کے صدر مہر محمد الیاس اور جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور انکے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کر یں گے۔ صحافت کی آڑ میں چھپی ہوئی کالی بھیڑیں صحافت اور صحافتی اداروں کے لئے بدنامی کا باعث بن رہی ہیں ایسے عناصر کا محاسبہ بہت جلد کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے، اس کی بے توقیری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی قلم اور کیمرے کی حرمت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ جہلم پریس کلب اس سلسلہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ جہلم پریس کلب مظلوموں کی آواز بن چکا ہے اور ہر فورم پر ضلع بھر کے شہریوں کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا کے صدر چوہدری عابد محمود ،جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص ،چیئرمین عامر کیانی ،چوہدری تصور حسین ،راجہ شہریار علی ،مرزا فاران بیگ،چوہدری دانیال عابد ،چوہدری عامر غفور ،سیدناصر محمود ،عبدالرحمن قادری ،چوہدری ظفر نور ،عمیر احمد راجہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔


