Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: آہ! باوا طاہر شاہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

آہ! باوا طاہر شاہ

راجہ ظفر شکیل
راجہ ظفر شکیل
18 اکتوبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ایلیٹ پولیس فورس کے ساتھ میرا رشتہ تقریباً 22 سال پرانا ہے جب سال 2002 میں بطور ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال تعینات تھا اور مجھے محکمہ کی طرف سے بیسک ایلیٹ کورس نمبر 6کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ کورس پاس کرنے کے بعد میں چکوال اور راولپنڈی میں تین سال تک بطور انچارج فرائض سر انجام دیتا رہا اور کافی عرصہ فیلڈ میں گزارنے کے بعد 2017 میں پروموشن کورس کرنے کے بعد میں دوبارہ ایلیٹ فورس میں آگیا اور تقریباً تین سال تک بطور انچارج ڈسٹرکٹ ایلیٹ گروپ چکوال تعینات رہا۔

اتنا لمبا عرصہ فیلڈ میں گزارنے کے بعد جب میں واپس آیا تو ایلیٹ فورس میں کافی سارے نئے چہرے آگئے تھے اور پرانے لوگ زیادہ تر عمر کی حد پوری کر کے واپس ضلع پولیس میں جا چکے تھے تو وہاں پر میری ملاقات ایک جوان سے ہوئی جو بظاہر شرمیلہ، لیکن ہنس مکھ، طبیعت میں شغل اور مذاق لیکن اپنے پروفیشن میں انتہائی سنجیدہ، دلیر اتنا کہ جس طوفان سے مرضی ہے لڑا دو، گرم زمین پر قدم رکھنے کی باری آئے تو سب سے آگے، ہر وقت دستیاب ہر دم تیار سید طاہر رضا شاہ

ابتدائی دنوں میں ایک دو آپریشنز میں طاہر شاہ کی کارکردگی دیکھنے کے بعد مجھے اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اندازہ ہو گیا تھا۔ طاہر شاہ نہ صرف اچھا آپریشنل جوان تھا بلکہ ایک اچھا ٹرینر بھی تھا۔ جب بھی کوئی کورس پولیس لائن کے اندر چلایا جاتا تو طاہر شاہ کی خدمات حاصل کی جاتی تھی اور اس سے بہت اچھے نتائج حاصل کیے جاتے رہے۔ بطور استاد طاہر شاہ بہت سخت اور سنجیدہ ہو جاتا تھا۔

مجھے یاد ہے کہ ہمارے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ہمیں ضلع پولیس سے زیادہ وزن والے جوان نکال کر دیے اور ٹاسک دیا کہ ان کا بی ایم آئی نارمل لیول تک لے کر آنا ہے جو طاہر شاہ نے انتہائی محنت سے مقررہ وقت میں ان جوانوں کو فٹنس کے اس لیول تک پہنچایا۔

کسی نے سچ ہی کہا تھا کہ دلیر مارے جاتے ہیں۔ باوا طاہر شاہ کی دلیری میں کوئی شک ہی نہیں تھا، یہ اس کی دلیری ہی تھی کہ مجرمان کی سنگینی کا اندازہ ہونے کے باوجود اس نے چھت پر انٹری کی اور کلاشنکوف کے ایک پورے برسٹ کا نشانہ بن گیا۔ دنیا فانی ہے ہر کسی نے اپنے مقررہ وقت پر چلے جانا ہے، وجہ موت ایک بہانہ ہوتا ہے، کوئی بیمار ہو کر اور کوئی کسی حادثے کا شکار ہو کر اس دنیا کو چھوڑ جاتا ہے۔ طاہر شاہ کو نصیب ہونے والی موت ایک قابل فخر موت ہے۔

جس وقت بھی کوئی پولیس والا یا کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جوان شہید ہوتا ہے تو عام لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں ہوتا کہ جان دینے والا اپنی جان تو دے گیا لیکن معاشرے کو کتنے بڑے نقصان سے بچا گیا۔ اس آپریشن میں جو سنگین نوعیت کے ملزمان اور کرائے کے قاتل مارے گئے وہ کچھ مضموم مقاصد لے کر یہاں پر چھپے ہوئے تھے اور آنے والے وقت میں ضلع چکوال کے لیے بہت زیادہ بد امنی کا باعث بن سکتے تھے لیکن اگر دوسرے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو طاہر شاہ کو کھونے کا نقصان ان دو مجرمان کے مارے جانے سے پھر بھی زیادہ ہے۔ تجمل کلیم کا ایک پنجابی شعر ہے ۔

میں نچیاں جگ دے سکھ پاروں
سد بلھے نوں میری دھمال ویکھے

میری دعا ہے کہ اللہ تعالی طاہر شاہ کی قربانی کو قبول فرمائے اور صدقہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم و آل محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس کے درجات کو بلندی عطاء فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر اور حوصلہ دے اور مالک کا عطا کردہ یہ دکھ ان کے لیے ذریعہ نجات ہو کیونکہ اہل ایمان ایسے نقصانات کو یہی کہہ کر قبول کرتے ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

تحریر: راجہ ظفر شکیل
ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ولادت باسعادت اور بعثت رحمت عالم ﷺ

2 مارچ, 2025

فواد چوہدری کا قصور

6 مارچ, 2024

یوم مئی اور پاکستان کا محنت کش طبقہ

30 اپریل, 2024

سیاسی منظر نامہ

10 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں