Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 اگست, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ اور اُن کے رفقا کے چہلم کے موقع پر جہلم میں شبیہ عَلم و ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے۔ عزاداروں کی نوحہ خوانی اور ماتم، جلوسوں کی گزر گاہوں پر پانی کی سبیلوں اور لنگر کا انتظام کیا گیا۔

شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر جہلم شہر میں مرکزی جلوس مشین محلہ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بیٹھک شیخ مراد بخش پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں ذاکرین نے شہدا کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ضلع بھر میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں 5 مجالس اور 6 جلوس برآمد ہوئے۔

جلوس اور مجالس کی سکیورٹی پر 650 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ انتظامیہ مجالس و جلوس پر وولینٹئیرز نے بھی ڈیوٹی سر انجام دی۔ جلوس کے پرامن انعقاد کےلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران نے جلوس کی نگرانی کی اور جلوس کے روٹ پر پیدل چل کر تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔

جلوس سے تمام روٹ کی مکمل صفائی کی گئی راستوں سے تمام رکاوٹیں دور کرکے عزاداروں کو سہولیات فراہم کی گئی ۔ جلوس کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کیلئے ضلعی کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم نے کہا کہ چہلم شہدا کربلا کا پرامن انعقاد ہر صورت یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے گئے تمام متعلقہ اداروں نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ۔ سکیورٹی فورسز نے اپنی ڈیوٹی انتہائی جاں فشانی سے ادا کی جس پر ہم تمام اداروں کے افسران و ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہیں جبکہ بین المسالک ہم آہنگی کے لیے ضلعی امن کمیٹی کا کردار بھی قابل ستائش ہے ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
69%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
28 °C

تازہ ترین

پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026
پنڈدادنخان: شہید کانسٹیبل محمد فیاض کی بارہویں برسی، پولیس افسران کی لحد پر حاضری
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں دینہ کے 46 سالہ شخص کو دوست نے بے دردی سے قتل کر دیا، لاش بھی دوست کے گھر سے برآمد

23 مئی, 2024

مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز، ڈیجیٹل قرعہ اندازی ہوگئی

3 مارچ, 2025

انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے اور عوامی ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

3 دسمبر, 2025

صحت کی سہولیات تمام شہریوں تک پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی

22 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں