Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اسلامی اصول اپنانے سے جہاں آخرت سنورتی ہے وہاں دنیاوی طور پر بھی فائدہ ہوتا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اسلامی اصول اپنانے سے جہاں آخرت سنورتی ہے وہاں دنیاوی طور پر بھی فائدہ ہوتا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
21 اکتوبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ دین اسلام کے اصول دنیا کے کسی حصے میں بھی جب دین اسلام کے بتائے گئے اصولوں کو اپنایا جاتا ہے تو وہاں زندگی آسان اور سہل ہوتی ہے۔دین اسلام کے اصول اپنانے سے جہاں آخرت سنورتی ہے وہاں دنیاوی طور پر بھی فائدہ ہوتا ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا کنیکٹیکٹ امریکہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی غیر مسلم ممالک میں جہاں دین اسلام کے اصولوں پر عمل کیا جاتا ہے وہاں وہ ترقی کر رہے ہیں اور جہاں جہاں انہوں نے بھی اسلامی اصول چھوڑے ہیں وہاں وہ نقصان اُٹھا رہے ہیں چاہے وہ سود ی نظام کی شکل میں ہو یا معاشرتی زندگی کے اصول ہوں وہاں وہ اب بھی پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر پیدا ہونے والے کے دل میں اللہ کریم نے فطرت رکھ دی ہے۔اسے ہر فطرتی چیز کی ضرورت ہے اور دین اسلام نظام فطرت ہے جو ہر کسی کی ہر ضرورت اور ہر مسئلے کا حل عطا فرماتا ہے۔عقائد سے لے کر معاملات تک کی راہنمائی دین اسلام سے ملتی ہے۔جو تمام فطرتی تقاضے پورے کرتا ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ جنہوں نے اپنی خواہشات کی پیروی کی ان کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ وہ تباہ ہوئے۔یہ زندگی محض گزارنے کا نام نہیں ہے بلکہ جس نے پیدا کیا ہے اس کے بتائے گئے اصولوں کی مطابق گزارنا ہماری ضرورت ہے اور اسی میں ہماری بھلائی اور خیر ہے دین اسلام دنیاوی تعلیم سے منع نہیں فرماتا بلکہ ترغیب دیتا ہے اوردنیاوی علوم کے حصول کے ساتھ ساتھ مخلو ق خدا کی خدمت کا بھی درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں معاشرتی زندگی سکھاتا ہے بڑے کا ادب،چھوٹوں سے شفقت فیملی کا لحاظ جبکہ جدید تعلیم ہمیں سکھا رہی ہے کہ یہ زندگی تمہاری جیسے مرضی جیو جس کے نتائج میں پھر فساد ہوتا ہے۔انسانی مزاج ایسا ہے اسے ایک تربیت کا ماحول چاہیے ہوتا ہے اگر معاشرے میں اچھائی کا ماحول ہوگا توہماری تربیت بھی اچھائی کی ہوگی اگر معاشرے میں خرابی ہو رہی ہے تو ہماری تربیت بھی ایسے ہی ہوگی۔اسی لیے دین اسلام جب بات کرتا ہے جو اصول بتاتا ہے اس سے کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی تعمیر ہو رہی ہوتی ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے مزید کہا کہ ہر کام کرتے وقت اپنے دلوں کا جائزہ لیتے رہیں کہ اس میں کوئی ذاتی غرض ہے یا اللہ کی رضا ہے۔جب بندہ اللہ کی رضا کے لیے کام کرتا ہے تو اللہ کریم بھی حفاظت فرماتے ہیں۔آج اگر ہمیں اپنی زندگی کا حساب دینا پڑے تو سوچیں کہ ہم کیا حصاب دے پائیں گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی یاد ایک ایسا نسخہ ہے جو حضور حق کی ایک کیفیت دیتی ہے بندہ خود کو اللہ کے روبرو محسوس کرتا ہے۔ہر کام کرنے سے پہلے یہ سوچتا ہے کہ کہیں اس کام سے میرے اللہ کریم ناراض تو نہیں ہوں گے اور یاد الٰہی غفلت سے دوری کا سبب بنتی ہے۔ اللہ کریم صحیح شعور عطاء فرمائیں اور ہمیں سوچ سے لے کر اپنے اعمال تک کا جائزہ لینے کی توفیق عطاء فرمائے۔

آخر میں انہوں نے مسلمہ امہ کے اتحاد اور اتفاق کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
53%
3 km/h
بدھ
34 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ن لیگ کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا، شاہد تنویر

18 مارچ, 2024

سعودی عرب میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے محفل مشاعرہ کا اہتمام

13 نومبر, 2023

نیو یارک میراتھن میں پاکستانی رنرز کی نمایاں پرفارمنس

7 نومبر, 2024

پُرفتن دور میں متحد ہو کر نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنائیں، علمائے کرام

1 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں