جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے جامع مسجد تقوی، تھانہ سول لائنز کے علاقے میں نمازِ جمعہ کے بعد کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں عوام نے اپنے مسائل ڈی پی او جہلم کے سامنے رکھے، جن پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ موقع پر ہی کئی مسائل کے حل کو یقینی بنایا گیا، جس نے شہریوں کو مطمئن کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر بنانا اور عوامی مسائل کا فوری حل جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سماج دشمن عناصر، منشیات فروشوں، قحبہ خانوں یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں اور پولیس کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے تحت عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں، خدمت مراکز کا قیام، پولیس تحفظ مراکز، میثاق مراکز، مصالحتی کونسلز اور تھانوں کو بطور اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن اپ گریڈ کرنا شامل ہیں۔ ان تمام مراکز میں 24/7 سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جو عوام کی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتی ہیں۔
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو تیز ترین انصاف کی فراہمی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلا جھجک کھلی کچہریوں میں آئیں اور اپنے مسائل بیان کریں، جہاں ان کا فوری حل فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے اس اقدام کو عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔


