Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برطانوی بادشاہ نے میئر لندن صادق خان کو اہم اعزاز سے نواز دیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برطانوی بادشاہ نے میئر لندن صادق خان کو اہم اعزاز سے نواز دیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
31 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

برطانوی بادشاہ چارلس نے لندن کے میئر پاکستان نژاد صادق خان کو ’نائٹ‘ کے اعزاز سے نواز دیا، انہیں یہ اعزاز عوام کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، میئر لندن کو اب سر صادق خان کے نام سے پکارا جائے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے پاکستانی نژاد میئر لندن صادق خان کو نائٹ کے اعزاز سے نوازا۔

برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے رکن صادق خان کو ’نائٹ‘ کا انتہائی معتبر اعزاز لندن کے عوام کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے، صادق خان رواں برس مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے۔

نائٹ کا اعزاز ملنے سے اب صادق خان کے نام سے پہلے سر بھی لکھا جائے گا، اس موقع پر میئر لندن صادق خان نے انتہائی معتبر اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

میئر لندن کے علاوہ انگلینڈ کے سابق فٹ بال کوچ گیرتھ ساؤتھ گیٹ اور پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ کیلی ہوجکنسن نئے سال کے موقع پر اعزازات حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

برطانوی بادشاہ چارلس کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست میں سیاست، کھیل، فنون لطیفہ سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ 1200 سے زائد افراد شامل ہیں جنہیں ممبر آف دی برٹش ایمپائر، کمانڈر آف دی برٹش ایمپائر، آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (ایم بی ای، سی بی ای یا او بی ای) سے لے کر نائٹ ہوڈز اور ڈیم ہوڈز تک کے اعزازات سے نوازا جائے گا۔

نئے سال پر 1890 سے دیے جانے والے ان اعزازات کا مقصد نہ صرف معروف شخصیات کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہے بلکہ ان لوگوں کا بھی اعتراف کرنا ہے جو کئی سالوں سے عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے صادق خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ برطانیہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ایک بس ڈرائیور کا بیٹا نہ صرف لندن کا میئر بن سکتا ہے بلکہ وہ ’نائٹ‘ کا اعزاز بھی حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے صادق خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میئر نے لندن کی فضا کو صاف ستھرا بنانے کے لیے اہم پالیسیاں متعارف کرائیں، اس کے علاوہ اسکول میں مفت کھانے کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا اور زیادہ سے زیادہ کونسل ہوم بھی تعمیر کروائے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
53%
3 km/h
بدھ
34 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

غزہ واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، لارڈ قربان

11 فروری, 2024

ہالینڈ میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام تصویری نمائش

29 اکتوبر, 2023

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ریسٹورنٹس کے مالکان کی ملاقات، ہوٹل انڈسٹری کے فروغ پر تبادلہ خیال

25 فروری, 2025

علامہ اقبال کے پیغام کو نوجوان نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری، مقررین

13 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں