Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: منشیات فروشی اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط میں ملوث پٹرولنگ پولیس کے 3 اہلکار گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

منشیات فروشی اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط میں ملوث پٹرولنگ پولیس کے 3 اہلکار گرفتار

فصیح الحسنعامر کیانی
فصیح الحسن
عامر کیانی
2 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

گوجر خان/ سوہاوہ: گوجر خان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پنجاب ہائی وے پولیس (پی ایچ پی) مسہ کسوال کے تین اہلکاروں کو ضبط شدہ منشیات فروخت کرنے اور مقامی منشیات فروشوں سے روابط کے الزامات میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار اہلکاروں میں سب انسپکٹر عدنان، کانسٹیبل مدثر، اور ڈرائیور وقاص شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ انکشاف 19 دسمبر کو درج ایک منشیات کیس کی تفتیش کے دوران ہوا۔ پولیس نے اس کارروائی میں متیال گاؤں سے 65 کلوگرام سے زائد چرس، ہیروئن، افیون اور آئس برآمد کی تھی جو ایک دہشت گردی اور قتل کیس کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران ضبط کی گئی تھی۔ یہ کیس نیو میٹرو سٹی گوجر خان میں ایک تقریب پر مسلح حملے اور ایک پراپرٹی ڈیلر کے قتل کے بعد درج کیا گیا تھا۔

تفتیش کے دوران مشتبہ افراد کے موبائل ریکارڈز سے یہ انکشاف ہوا کہ وہ مسہ کسوال پوسٹ پر تعینات پی ایچ پی اہلکاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی منشیات کی بھاری کھیپ ضبط کی، جس میں سے کچھ کو مقدمے میں شامل کیا گیا جبکہ باقی خرد برد کر دی گئی۔

گوجر خان پولیس نے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ گوجر خان ملک نذیر نے بتایا کہ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر سے روابط قائم کیے اور ان کی پشت پناہی کی۔

دوسری جانب گوجر خان پولیس نے دہشت گردی اور قتل کے کیس میں مزید تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن، محمد نبیل کھوکھر نے اعلان کیا کہ ملزمان کو مضبوط شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مسہ کسوال پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کی غیر قانونی سرگرمیاں سوہاوہ پولیس کے علم میں نہیں آئیں، حالانکہ یہ علاقہ ان کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ پولیس نے متعلقہ محکمہ کو اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
46%
2 km/h
پیر
37 °C
منگل
33 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

19 جولائی, 2025

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود پنڈدادنخان میں کرایوں میں کمی نہ کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

18 ستمبر, 2024

10 سالہ طالبہ زیاتی کیس؛ ملزم کی ڈی این اے رپورٹ قطعی طور پر منفی نہیں، عامر شاہین گوندل

11 نومبر, 2024

ضلع جہلم میں سیاسی ہلچل شروع، ن لیگی امیدواروں نے لنگوٹ کس لیے

6 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں