Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ختم نبوت ﷺ پر پوری امت کا اجماع ہے، سیدنا ابوبکر صدیقؓ اس حوالے سے راستہ بتا گئے ہیں، مقررین
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ختم نبوت ﷺ پر پوری امت کا اجماع ہے، سیدنا ابوبکر صدیقؓ اس حوالے سے راستہ بتا گئے ہیں، مقررین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

ڈیوزبری: یارکشائرکے علاقے ڈیوزبری میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ختم نبوت کے عقیدے کی عظمت سے سرشار شمع رسالت کے پروانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس کا اہتمام محمد عرفان مہربان اور محمد امین مدنی نے کیا ۔ نوجوان مذہبی اسکالر عادل شہزاد کی صدارت میں منعقد اس کانفرنس میں جید علمائے کرام، مذہبی رہنمائوں نے ختم نبوت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

کانفرنس کے مقررین میں علامہ مفتی شمس الہدیٰ، پیر سید احسن شاہ شرافت نوشاہی، صاحبزادہ محمد اسرار الحق اویسی، مفتی ثاقب الشامی القادری، شیخ کلیم حسین الازہری، علامہ عثمان علی القادری، مفتی عامر الازہری، علامہ قاری طیب نقشبندی، پیر سید غلام دستگیر، امام عاصم، علامہ نظام الدین المصباحی، علامہ ارشد مصباحی، مفتی عبداللطیف گولڑوی چشتی (بلجیم)، علامہ سید کامل شاہ بخاری، سید عثمان شاہ، سید وقاص شاہ، علامہ فاروق نظامی، مفتی طاہر الازہری، علامہ یونس رضوی، حافظ ظہیر اقبال، عثمان عبید رضا قادری، علامہ حافظ رمضان نقشبندی، مفتی امین مدنی، حافظ زبیر، قاری سہیل احمد قادری، علامہ حافظ محمد عظیم، عیسیٰ خان نوشاہی، حافظ عبدالقادراور دیگر شامل تھے۔

مقررین نے قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں عقیدہ ختم نبوت پر روشنی ڈالی۔ سورہ احزاب کی آیت 40 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ آیت مبارکہ ختم نبوت کا قطعی اور واضح اعلان ہے جس پر پوری امت کا اجماع ہے۔ علمائے کرام نے واضح کیا کہ حضور اکرم ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں اور آپ ﷺ کے بعد کسی کو نبوت کا دعویٰ کرنے کا حق نہیں۔

مقررین نے تاریخی حوالوں سے واضح کیا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے اپنے دور خلافت میں منکرین زکوٰۃ اور جھوٹے نبیوں کے خلاف جہاد کیا۔ علماء نے اس جدوجہد کو تاریخ میں تحفظ ختم نبوت کی پہلی جنگ قرار دیا۔

مقررین نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اپنی تحریروں، فتاویٰ اور مناظروں کے ذریعے جھوٹے مدعیان نبوت کے خلاف مضبوط علمی دلائل پیش کیے اور امت مسلمہ کو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی راہ دکھائی۔

کانفرنس کے دوران عاشقانِ رسول ﷺ نے تاجدار ختم نبوت زندہ باد، لبیک یا رسول اللہ اور ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہے،جیسے فلک شگاف نعروں سے اپنے جذبات اور عقیدت کا اظہار کیا۔ شرکاء نے ختم نبوت کے عقیدے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کا عہد کیا۔

علمائے کرام نے اپنے خطابات میں ختم نبوت پر اجماع امت کی اہمیت ،جھوٹے مدعیان نبوت کے خلاف جدوجہد کی ضرورت،مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت ، نوجوان نسل کو عقیدہ ختم نبوت کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے اختتام پر علمائے کرام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو عقیدہ ختم نبوت پر ثابت قدم رکھے اور امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق عطا فرمائے۔

اس موقع پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات پر زور دیا گیا۔ کانفرنس میں ڈیوزبری کے مقامی ممبرپارلیمنٹ، کونسلرز اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کرکے یہ ثابت کیا کہ یہ تقریب نہ صرف ختم نبوت کے تحفظ کی تحریک تھی بلکہ عاشقانِ رسول ﷺ کے لیے اپنے ایمان کو تازہ کرنے کا ذریعہ بھی ثابت ہوئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
broken clouds
28° _ 28°
44%
2 km/h
اتوار
27 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
31 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

وزیرداخلہ محسن نقوی کی لندن کے مئیرصادق خان سے ملاقات

30 مئی, 2024

دبئی میں مسلم لیگ( ن) کے نئے عہدیداران اور سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کا تقرر، نوٹیفکیشن دیئے گئے

31 اکتوبر, 2023

پاکستان میں ایئر پورٹس پر مسافروں کودستیاب محکمانہ سہولیات کا فقدان ہے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان

11 جون, 2024

نادرا اوورسیز پاکستانیوں کے کاغذات کی درستی کیلئے مدد کرے

10 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں