Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عمران خان نے کہا وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے، فیصل چوہدری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عمران خان نے کہا وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے، فیصل چوہدری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پرعزم اور حوصلے میں ہیں، سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرعزم اور حوصلے میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی پریشر کے اگے نہیں جھکیں گے، بشرا بی بی گھریلو خاتون ہیں، روایات کے مطابق جو خواتین سیاست میں حصہ نہیں لیتے، ان کو ٹارگٹ نہیں کیا جاتا، یہاں اخلاقی گراوٹ آچکی ہے کہ اپ خواتین کو بھی ان معاملات میں نہیں بخشتے۔

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی بہت پرعظم اور حوصلے میں کھڑی ہیں انہوں نے عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے صعوبتیں برداشت کیں، بانی پی ٹی ائی نے پیغام دیا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے ہم ہر طرح کی مصیبت جھیلنے کو تیار ہیں، بانی پی ٹی ائی کا پیغام ہے کہ ہم جیلوں میں رہنے کو تیار ہیں لیکن اس امریت اور یحیی خان پارٹ ٹو کو نہیں مانیں گے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ہم اپنے اصول اور نظریے کی خاطر ہمیشہ کھڑے رہیں گے، بانی پی ٹی ائی نے علی امین گنڈاپور کو ہدایات دی ہیں کہ8فروری کو پورے کے پی سے قافلے پشاور جمع ہوں گے اور شٹرڈاؤن کریں گے، تمام صوبوں کے اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدے دار یوم سیام بھرپور حصہ لیں گے ان کی پروگریس رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ القادر ٹرسٹ نہ تو بلاول ہاؤس ہے اور نہ ایون فیلڈ ہاؤس ہے، انہوں نے کل القادر یونیورسٹی کے کیمپس سے طالب علموں کو نکالا اور جگہ چھین جسکی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی پولیس کے ذریعے وہاں پر جو بدمعاشی کی جا رہی ہے اس کو روکا جائے، یہ یونیورسٹی غریبوں کی امانت ہے واپس ان تک پہنچا کر دم لیں گے، ہم القادر یونیورسٹی کو کسی بھی صورت اہل رائیونڈ اور نواز شریفیہ خاندان کے ہتھے نہیں چڑھنے دیں گے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ پراسیکیوشن آج تک یہ ثابت نہیں کر سکی کہ یہ منی لانڈرنگ ہے، پانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بند لفافے کو تحقیقاتی ادارے کھول سکتے ہیں اسے کھولیں اس میں کیا لکھا ہے عوام کو بتائیں،اسے پبلک کر دیں، آپ اس لفافے کو کیوں نہیں کھولتے اپ کھولیں اگر اپ میں اخلاقی جرات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ پروپگینڈا کرتے ہیں اپ صبح شامل جھوٹ بولتے ہیں، کل اپ نے صحافیوں کے روپ میں پی ایم ایل نواز کے ایکٹیوسٹ بھیجے جنھوں نے وہاں بدتمیزی کرنے کی کوشش کی، نو مئی ہو یا 26 نومبر ہم جوڈیشل کمیشن کی مانگ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیٹرز کبھی بھی نیوٹرل امپائرز کے ساتھ نہیں کھیلتے، ہم اج بھی نیوٹرل امپائرز کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں اور جمہوریت کی سربلندی،ائین وقانون کی حکمرانی،ازاد عدلیہ و میڈیا،بنیادی شہری حقوق کے تحفظ کا میچ تحریک انصاف کی جیتے گی۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ اپ کا وتیرہ رہا کہ اپ نے اپنی ٹیم کے ساتھ امپائرز ملا کر میچ کھیلا ہے لیکن میچ ہم انشاءاللہ جیتیں گے، کل کے کالے فیصلے سے دنیا میں پاکستان کا مذاق بنا ہے، پہلی دفعہ ہوا ہے کہ اپ سیاسی انا اور بغض میں اس حد تک گر گئے ہیں کہ گھر کی عورتوں کوسزا دی،کل پنجاب پولیس کے ذریعے القادر یونیورسٹی کی جگہ پر قبضہ کر لیا گیا پنجاب حکومت کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی نے کل بھی اور آج بھی یہ بات کی کہ ہم آخری گیند تک کھیلیں گے، ہم امرانہ نظام رویوں اور ڈیمانڈز کے اگے نہیں جھکیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
54%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
28 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ملک میں ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے

7 اکتوبر, 2023

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات جہلم کے شہریوں کو نہ پہنچ سکے

28 مئی, 2024

سوہاوہ: ڈومیلی میں دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم ، 2 افراد جاں بحق، خاتون شدید زخمی

10 جون, 2025

عید پر مرغن غذاؤں کا زیادہ استعمال صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے، ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

23 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں