جہلم: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضرورت مند ،بے گھر افراد کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ضرورت منداور ناداربے گھر افراد کو 3مرلہ کے مفت پلاٹ ملیں گے،پنجاب میں بے گھر افراد کومفت پلاٹ دینے کےفیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیاگیا۔
پہلے مرحلے میں 22اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔راولپنڈی ڈویژن کے 4اضلاع میں 5سکیموں میں 658 پلاٹ،فیصل آباد ڈویژن کے 5اضلاع کی 4سکیموں میں 288 ،لاہور ریجن کے 3اضلاع کی 5سکیموں میں 518 پلاٹ،بھکر ریجن کی 7سکیموں میں 131،ملتان ریجن کے 5اضلاع کی 9سکیموں میں 270 پلاٹ جبکہ بہاولپور ریجن کی 3سکیموں میں 27پلاٹ دئیے جائیں گے۔
حضرو،اٹک،جہلم،گجرات ،منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔فری پلاٹ سکیم میں چنیوٹ ماموں کانجن،سلانوالی،جھنگ،پتوکی،اوکاڑہ،رینالہ خورد،بھکر،خوشاب،لیہ ،وہاڑی،لودھراں،ساہیوال،چیچہ وطنی،فورٹ منرو،راجن پو،بہاولپور اور بہاولنگربھی 3مرلہ سکیم بھی شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ نےبے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیدیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میراخواب ہے،مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔


