Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں رمضان المبارک کی آمد پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں رمضان المبارک کی آمد پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
18 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی شہر سمیت ضلع بھر کے بازاروں اور دکانوں میں اشیائے خوردونوش اور روزمرہ ضروریات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دکانداروں نے نہ صرف ازخود قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے بلکہ آئندہ ہفتے مزید مہنگائی کا عندیہ بھی دے دیا ہے، جس کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

مارکیٹ میں رمضان المبارک میں استعمال ہونے والی سحری اور افطار کی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیا ہے۔ بیسن جو پہلے 360 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا، اب 430 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جبکہ سفید چنے 335 روپے سے بڑھ کر 370 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔ دال چنا کی قیمت 360 سے بڑھ کر 390 روپے فی کلو ہو چکی ہے، اور چاول جو پہلے 265 روپے فی کلو دستیاب تھا، اب 310 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

گوشت اور دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مرغی کا گوشت 597 روپے فی کلو سے بڑھ کر 620 روپے فی کلو ہو گیا ہے، جبکہ دودھ 180 روپے فی لیٹر کی بجائے 210 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ سبزیوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے، آلو 52 روپے سے بڑھ کر 60 روپے فی کلو، پیاز 72 روپے سے 90 روپے فی کلو، ادرک 375 سے 430 روپے فی کلو اور لہسن 612 روپے سے بڑھ کر 660 روپے فی کلو ہو چکا ہے۔

مٹر 55 روپے سے 80 روپے فی کلو، کھیرا 77 روپے سے 90 روپے فی کلو، جبکہ گوبھی 24 روپے سے بڑھ کر 50 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ اسی طرح لیموں 117 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو، گاجر 27 روپے سے 40 روپے فی کلو اور سبز مرچ 105 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، سیب 230 روپے سے بڑھ کر 330 روپے فی کلو، انگور 325 روپے سے 425 روپے فی کلو، امرود 182 روپے سے 250 روپے فی کلو، کینو 310 روپے فی درجن سے بڑھ کر 400 روپے فی درجن، کیلا 220 روپے فی درجن سے بڑھ کر 280 روپے فی درجن، اسٹرابری 490 روپے سے 600 روپے فی کلو اور انار 455 روپے سے بڑھ کر 530 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ کارروائی کے نام پر صرف ریڑھی بانوں کو جرمانے کیے جا رہے ہیں جبکہ بڑے دکانداروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، جنہوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
clear sky
21° _ 21°
63%
1 km/h
اتوار
31 °C
پیر
33 °C
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
25 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں اسلحے کی نوک پر دکاندار کو دھمکیاں دینے والے متعدد افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
17 اکتوبر, 2026
نور ویلفیئر سوسائٹی کا ماحول دوست اقدام، گرین پاکستان مہم کے تحت جہلم سپورٹس کمپلیکس میں پودوں کی تقسیم
17 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کی دو اہم کارروائیاں، اقدام قتل اور قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار
17 اکتوبر, 2026
عالمی یوم خوراک پر جہلم میں آگاہی واک، محفوظ خوراک اور غذائی تحفظ کے فروغ کا عزم
17 اکتوبر, 2026
جہلم میں مہنگائی کا طوفان، پٹرولیم مصنوعات، سبزیاں، پھل، چکن اور دودھ دہی غریب اور سفید پوش طبقے کی پہنچ سے باہر
17 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا یونین کونسل اور بی ایچ یو پھلڑے سیداں کا دورہ، صفائی و طبی سہولیات کا جائزہ لیا

14 اپریل, 2026

جہلم میں مہنگائی کی صورتحال بدستور قابو سے باہر، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

30 جولائی, 2024

دینہ پولیس کی اہم کارروائی، زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والا ملزم گرفتار

28 اکتوبر, 2025

پی ٹی سی ایل گھریلو صارفین کو صرف فائبر اپٹک کنکشن دے گی

18 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں