Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: وزیراعلیٰ پنجاب آئندہ چند ہفتوں میں ضلع جہلم کا دورہ کریں گی، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب آئندہ چند ہفتوں میں ضلع جہلم کا دورہ کریں گی، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی

محمد وسیم
محمد وسیم
20 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آئندہ چند ہفتوں میں للِہ جہلم روڈ اور ملحقہ علاقے کا دورہ کریں گی۔

یہ اعلان صوبائی مشیر صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے اپنے دورہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کے موقع پر کیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورے کے دوران مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی نے دل کے مریضوں کا خود معائنہ کیا اور مریضوں کو مفت ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے جنرل سیکرٹری نئیر اعوان، سیکرٹری انفارمیشن محمد وسیم وصی اور سالٹ رینج میڈیا کلب پنڈدادنخان کے صدر چوہدری سلیم باگڑی نے مشیر صحت کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں مکمل صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں کو پر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (RIC) کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر محسن، جو کہ پنڈدادنخان کے رہائشی ہیں، جلد ہی ہر ماہ ایک دن ہسپتال میں مریضوں کا معائنہ کریں گے۔

سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہا کہ جہلم میں مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور ہر شخص اپنی سیاست کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور کام تیزی سے جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چند ہفتوں میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنڈدادنخان کا دورہ کریں گی اور سڑک کے منصوبے کا جائزہ لیں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی مسائل حل ہونے چاہئیں اور کوئی بھی کریڈٹ لے سکتا ہے، مگر اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ علاقے کو جب بھی ان کی ضرورت پڑے گی، وہ ہر ممکن مدد فراہم کریں گے اور باقاعدگی سے دورے کرتے رہیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
38°C
Jhelum
clear sky
38° _ 38°
43%
1 km/h
بدھ
38 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان: چوری، ڈکیتی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث شاہد خان گینگ کے 3 کارندے گرفتار

20 اگست, 2024

جہلم: عیدالاضحیٰ سے قبل مہنگائی کا طوفان، غریبوں کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، شہری سراپا احتجاج

17 مئی, 2025

دینہ میں تیز رفتار مزدہ لوڈر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا، خاتون جاں بحق، شوہر زخمی

12 مئی, 2024

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی سوشل میڈیا پر فراڈیے متحرک، جعلی امدادی لنکس گردش کرنے لگے

23 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں