جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گزشتہ روز جہلم موویز اینڈ فوٹوگرافرز کے لیے ایک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیمبر کی ممبرشپ کے فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
شہر بھر سے فوٹوگرافرز اور ویڈیوگرافرز کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت سیکرٹری جنرل حمزہ خلیل نے حاصل کی۔
صدر چیمبر حاجی زاہد حسین بٹ نے چیمبر کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ممبر شپ کے ذریعے کاروباری طبقہ نہ صرف حکومتی اداروں سے روابط مضبوط کر سکتا ہے بلکہ مختلف سہولیات سے بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
سینئر نائب صدر سیف ریاض نے چیمبر کی کارکردگی اور ممبر بننے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ سیکرٹری جنرل نے ایف بی آر رجسٹریشن اور ممبر شپ کے طریقہ کار سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
سٹینڈنگ کمیٹی برائے الیکٹرانک میڈیا کے چیئرمین نعیم اختر بھٹی نے صدر اور سینئر نائب صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کی جانب سے فوٹوگرافرز اور مووی میکرز کو مفید معلومات فراہم کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے
تقریب میں جہلم موویز اینڈ فوٹوگرافرز یونین کے سابقہ صدور اور سینئر ارکان جن میں افضال ڈار، اختر علی، یوسف بٹ، صداقت علی، اشفاق احمد، قمر، سلیم، عارف، شاہد، ذیشان ڈار، وسیم، عمران قریشی، عارف محمود، اسد شاہ، راجہ الطاف، اعجاز احمد، امجد، احتشام، عثمان، شاہنواز (سجو)، تنویر، ارشد، ایاز، زاہد، شہباز، ارشد اور دیگر شامل تھے نے بھرپور شرکت کی اور چیمبر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس قسم کے مزید سیشنز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔


