Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہو گی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہو گی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
7 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا اور عیدالاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے بیشتر علاقوں مطلع ابر آلود اور کچھ علاقوں میں مطلع صاف بھی رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ماہ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جن میں پشاور، اٹک، کوہاٹ، میانوالی، کرک، حویلیاں، شجاع آباد، ٹیکسلا، مری، نارووال، لاہور اور دیگر مقامات شامل ہیں جہاں چاند نظر آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ انشاءاللہ یکم ذوالحجہ 1445 ہجری 8 جون 2024 بروز ہفتے کو ہو گی اور عیدالاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر سربراہی ہوا جس میں کمیٹی کے دیگر زونل کمیٹیوں کے اراکین کے ساتھ سپارکو، وزارتِ مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

اس سے قبل چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا تھا کہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور چاند نظر آنے کا دورانیہ تقریباً 70 منٹ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ شام میں شہر قائد کا موسم جزوی ابرآلود ہے جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں بھی شام کے اوقات میں کہیں مطلع صاف اور کہیں جزوی ابرآلود ہے۔

ماہرین کے مطابق رویت کے لیے چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے تک ہونا ضروری ہوتی ہے اور غروب آفتاب کے وقت شمس و قمر کے درمیان فرق 74 منٹ ہوگا۔

دوسری جانب ماہر فلکیات جاوید اقبال نے بھی آج ذی الحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ روز شام 5بجکر 40 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوئی تھی اور غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سورج غروب ہوتے وقت چاند افق سے 12.5 ڈگری اونچا ہوگا اور اس وقت اس کی چوڑائی بہت زیادہ ہو گی اور ذی الحج کا چاند غروب آفتاب کے تقریباً 15 منٹ بعد بھی واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا اور وہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 15 جون کو ادا کیا جائے گا جبکہ عیدالاضحیٰ 16جون کو ہو گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
few clouds
39° _ 39°
33%
2 km/h
منگل
40 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں الرجی، گلے اور پیٹ کے امراض میں اضافہ، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش

1 مئی, 2025

قرآن سے راہنمائی اختیار کریں، محبتیں پیدا ہوں گی، امیر عبدالقدیر اعوان

24 اگست, 2025

ملک کے 15 نامزد بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی شروع کردی

19 نومبر, 2024

کریانہ سٹور، قصاب، سبزی فروش اور ہوٹلز مالکان غیر معیاری کھانے کے من مرضی کے نرخ وصول کرنے لگے

7 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں