Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: آمدہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے جیت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی، چوہدری راشد گھرمالہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

آمدہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے جیت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی، چوہدری راشد گھرمالہ

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
8 نومبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک گیر عوامی جماعت ہے جو ہمیشہ اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور آئندہ عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن) نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت و رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کا مسلم لیگ (ن ) پر اعتماد روز روشن کی طرح عیاں ہے، پارٹی بلا رنگ ونسل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، عام انتخابات کے لئے ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے جیت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 2017ء میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ہٹا کر ایک نااہل شخص کو قوم پر مسلط کر دیا گیا اور سابق وزیر اعظم کو میڈیا کیلئے شجر ممنوع قرار دے کر اسے حرف غلط کی طرح مٹانے کی بھر پور کوشش کی گئی ، وہی میاں نواز شریف آج بھی ایک حقیقی پاکستانی سیاست کے افق پر موجود ہیں اور مٹانے والے خود منظر سے اوجھل ہو چکے ہیں، قائد مسلم لیگ (ن) کیلئے پورے ملک کی عوام کا یوں امڈ آنا مخالفین سے ہضم نہیں ہورہا۔

مسلم لیگی رہنما چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا کہ ملک سے انتقامی سیاست کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مینار پاکستان میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ سر چڑھ کر بولنے لگا قوم نے قائد کے خطاب کو دل و جان سے چاہا، قوم متحد ہو کر عفو درگزر اور برداشت کا دامن تھام لے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو انتقامی نہیں اجتماعی سیاست کی ضرورت ہے اور قوم کا اتحاد معاشی بحالی اور مہنگائی سے عوام کی نجات میاں نواز شریف کا مشن ہے کیونکہ نیا پاکستان اور ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا، 21 اکتوبر کو عوامی استقبال نے ثابت کر دیا کہ عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بھی میاں محمد نواز شریف ہی منتخب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ تقسیم کی سیاست یقینا ریاست کیلئے زہر قاتل ہے، ہمارا محبوب ملک سیاسی ابہام اور سیاسی انتقام کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہجوم کو پھر سے ایک متحد اور مستعد قوم بنانے کیلئے سیاسی قیادت کو سر اور دل جوڑنے ہونگے ، جس طرح قیام پاکستان کے وقت ہمارے باپ دادا ایک قوم کی صورت میں سرگرم تھے ، اسی طرح ہمیں استحکام پاکستان کیلئے مختلف طبقات کو اپنا اپنا کلیدی جبکہ سیاسی قیادت کو اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
light rain
29° _ 29°
74%
3 km/h
بدھ
37 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
37 °C
اتوار
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: توانائی بحران اور مہنگی بجلی نے صنعتوں کا پہیہ جام کر دیا ہے، مہر محمد افضل

1 مئی, 2026

موبائل فونز ایک مرتبہ پھر مہنگے ہونے والے ہیں؟

23 مئی, 2024

جہلم میں مہنگائی کا جن بے قابو، سبزی فروٹ اور گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

23 نومبر, 2024

سوہاوہ: حافظ نعیم الرحمٰن ہی اس ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں، قاضی جمیل

22 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں