Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جامعہ علوم اثریہ جہلم میں 23واں سالانہ فری آئی کیمپ کامیابی سے مکمل، سینکڑوں مریضوں کے کامیاب آپریشنز
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جامعہ علوم اثریہ جہلم میں 23واں سالانہ فری آئی کیمپ کامیابی سے مکمل، سینکڑوں مریضوں کے کامیاب آپریشنز

محمد زاہد خورشید
محمد زاہد خورشید
3 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: جامعہ علوم اثریہ جہلم میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 23واں سالانہ فری آئی کیمپ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔

ایک ہفتے پر مشتمل اس کیمپ میں ہزاروں افراد کا باوقار انداز سے طبی معائنہ کیا گیا جبکہ سینکڑوں مستحق مریضوں کے کامیاب آپریشنز بھی انجام دیے گئے۔ کیمپ کے آخری دن فالو اَپ چیک اپ میں مریضوں کے آپریشنز کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

جامعہ علوم اثریہ کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ کے کامیاب انعقاد پر میں ضلع جہلم کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ علوم اثریہ کا سالانہ فری آئی کیمپ پنجاب بھر میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور مثالی پروگرام ہے، جس سے نہ صرف ضلع جہلم بلکہ قریبی تحصیلوں کے عوام بھی بھرپور انداز سے مستفید ہوتے ہیں۔

حافظ عبدالحمید عامر نے مزید کہا کہ کیمپ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین چشم اور سرجنز نے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر سرانجام دیں، اور الحمد للہ کئی سالوں سے یہ فری آپریشنز مسلسل کامیابی سے جاری ہیں۔ اسلام نے خدمت خلق کا ایک جامع اور منظم نظام پیش کیا ہے، جس کی نظیر دنیا کے کسی اور مذہب یا فلسفے میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے اخوت، مودت، صلہ رحمی اور ہمدردی جیسے عظیم انسانی جذبات پر بڑی تفصیل سے ہدایات جاری کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں خدمت خلق کے حوالے سے مختلف انتہاؤں کا سامنا ہے۔ کچھ لوگ صرف حقوق اللہ پر زور دیتے ہیں اور حقوق العباد کو نظر انداز کر دیتے ہیں، جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی دین کا اصل مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہِ اعتدال یہی ہے کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کو یکساں اہمیت دی جائے اور ان پر مکمل عمل کے ذریعے ہی اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے۔

اختتامی خطاب میں انہوں نے کہا کہ جامعہ کے اساتذہ، طلباء، اہل حدیث یوتھ فورس اور جہلم کے عوام نے کیمپ کے دوران مہمانوں، مریضوں اور ان کے لواحقین کی خدمت نہایت منظم اور شاندار انداز میں کی، جس سے یہ پیغام واضح ہوتا ہے کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ خدمتِ انسانیت بھی ہمارا نصب العین ہے۔ انہوں نے تمام رضا کاروں اور معاونین کو خراج تحسین پیش کیا اور کیمپ کی کامیاب تکمیل پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
light rain
33° _ 33°
55%
2 km/h
منگل
33 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں سولر پینلز کی طلب میں کمی کے باعث بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی

28 نومبر, 2024

سوہاوہ: چوہدری عمار فرخ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کی دادرسی، سڑک و بجلی کی بحالی کے احکامات

21 جولائی, 2025

پنڈدادنخان میں لڑکے کو حبس بے جا میں رکھنے اور بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

18 مئی, 2026

جہلم میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روکنے کے حوالے سے حکومتی احکامات ہوا میں اڑ دیئے گئے

30 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں