Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس نے دو لاپتہ بچوں کو تلاش کر کے والدین سے ملا دیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس نے دو لاپتہ بچوں کو تلاش کر کے والدین سے ملا دیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
11 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم پولیس نے اپنی عوام دوست پالیسی کے تحت ایک مرتبہ پھر لاپتہ بچوں کو تلاش کر کے والدین سے ملا دیا، جس پر لواحقین نے پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تھانہ سٹی پولیس کو 15 سالہ قمر کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قمر کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی پر بچے کے والدین نے اظہار تشکر کرتے ہوئے پولیس کی کاوش کو سراہا۔

اسی طرح تھانہ سوہاوہ کے علاقے میں بھی 2 سالہ محمد وارث کے لاپتہ ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد نالہ کانسی کے قریب سے بچے کو بحفاظت تلاش کر کے اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔ والدین نے بچے کی خیریت سے بازیابی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی، تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس نہ صرف شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے بلکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

ڈی پی او جہلم نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں تنہا باہر نہ جانے دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
49%
1 km/h
اتوار
34 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: چوری کی وارداتوں میں ملوث رجو گینگ کے 4 ملزمان گرفتار، زیورات اور اسلحہ برآمد

10 مارچ, 2026

نادرا کی نئی سہولت، شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

14 مئی, 2024

سوہاوہ: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈومیلی کے سیلاب متاثرین میں گرم بستر اور ریلیف پیکج تقسیم

25 اکتوبر, 2025

جہلم میں بیکری اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی، سستا آٹا اور مہنگی ڈبل روٹی، عوام پر ظلم

19 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں