Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: امریکی یونیورسٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پریشان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

امریکی یونیورسٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پریشان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
30 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ملک کی اعلٰی ترین یونیورسٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن نے جہاں کچھ بین الاقوامی طالب علموں کو امریکی کیمپسز میں اپنے داخلے کی درخواستوں کو چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے وہیں پہلے سے ہی ان تعلیمی اداروں میں زیرِتعلیم طلبہ میں اضطراب اور تناؤ پھیل گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ کے ان اقدامات سے تقریباً 10 لاکھ غیرملکی طلبہ کے سامنے امریکہ کی ساکھ خراب ہوئی ہے۔ کیونکہ وہ امریکی یونیورسٹیوں کے خلاف ایک مہم چلا رہے ہیں جنہیں وہ اپنے ’امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں‘ کے پاپولسٹ ایجنڈے کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں جہاں ہارورڈ میں بین الاقوامی سکالرز کی میزبانی کو قانونی طور پر چیلنج کیا ہے، وہیں انہوں نے غیرملکی کیمپس کے طلبہ کی ملک بدری اور حال ہی میں طلبہ کے ویزا کی کارروائی کو معطل کرنے جیسے اقدامات کیے ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عبداللہ شاہد سیال جو ہارورڈ میں ریاضی اور اقتصادیات کے طالب علم ہیں، نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹیوں کے خلاف مہم جس میں صدر نے ان پر لبرل تعصب اور یہود دشمنی کے گڑھ جیسے الزامات لگائے ہیں، ’غیرانسانی‘ ہیں۔

’یہ واقعی بدقسمتی کی بات ہے کہ یہ معاملہ 18، 19 اور 20 سال کے بچوں کا ہے جو بغیر کسی خاندان کے یہاں آئے تھے، اور ان میں سے بیشتر پہلے امریکہ نہیں گئے تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں نے جاننے والوں کو مشورہ دیا کہ اگر امریکی کالجز میں داخلے نہ ہو پائیں تو بیک اپ پلانز رکھیں، اور یہ کہ ایک دوست نے ہارورڈ کے لا سکول کے ساتھ کولمبیا کے، اور دو کم معروف برطانوی اداروں میں درخواست دی، اور بالآخر برطانیہ جانے کا انتخاب کیا۔‘

عبداللہ کا کہنا تھا کہ ’وہ یقینی طور پر ہارورڈ کو زیادہ پسند کرتا تھا (لیکن) وہ اتنی غیریقینی کی صورتحال میں تعلیم کا حصول نہیں چاہتا۔‘

آسٹریا سے تعلق رکھنے والے کارل مولڈن، جو ہارورڈ میں پولیٹکس اور کلاسکس کے طالب علم ہیں، نے کہا کہ یونیورسٹی کو غیرملکی طلبہ کی میزبانی اور داخلہ سے روکنے کے ٹرمپ کے اقدام کا مطلب ہے کہ انہیں یقین نہیں کہ آیا وہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد واپس آ سکیں گے۔

اگرچہ جمعرات کو سماعت کے دوران ایک جج نے حکومت کو اس فیصلے پر عمل درآمد سے روک دیا، لیکن پھر بھی ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام نے طلبہ کے منصوبوں کو بکھیر کر رکھ دیا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
33%
2 m/s
ہفتہ
28 °C
اتوار
27 °C
پیر
29 °C
منگل
28 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

اللہ کریم نے اس کرہ ارض پر تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر مامور کر رکھا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
14 نومبر, 2026
سوہاوہ: پدھری میں جٹ اتحاد پاکستان کا شاندار کنونشن، پنجاب بھر سے جٹ برادری کی بھرپور شرکت
14 نومبر, 2026
سوہاوہ: پرنسپل کی کاوش رنگ لے آئی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سوہاوہ کی طالبات کے لیے پنک بس فراہم کر دی گئی
14 نومبر, 2026
دینہ میں مارشل آرٹس اکیڈمی کے انسٹرکٹر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
14 نومبر, 2026
جہلم میں 46ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی شرکت
12 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ کا میٹرک امتحانات میں شاندار نتیجہ، تینوں پوزیشنیں طلباء نے حاصل کر لیں

13 اگست, 2026

پاکستان کے سیاستدان ایک دوسرے پر کیچڑ نہ اچھالیں، چوہدری نواز

24 جنوری, 2024

سارہ شریف قتل کیس؛ جہلم کے رہائشی والد نے بچی کو سالوں تک تشدد کا نشانہ بنایا، کیس کی سماعت نے سب کو چونکا دیا

2 نومبر, 2024

روس؛ طالبہ کو بچانے کی کوشش میں 4 بھارتی طلبا ندی میں ڈوب گئے

7 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں