سوہاوہ: میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 میں احسن پبلک ہائیر سیکنڈری سکول گرلز کیمپس مہروارث پدھری کی ہونہار طالبہ عاصمہ نورین دختر وقاص محمود ڈیری راجگان حسنوٹ نے 1036 نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی اور پورے علاقے کا نام فخر سے بلند کر دیا۔
عاصمہ نورین نے گورنمنٹ ہائی سکول بڑاگواہ، ککرالہ، پدھری سمیت تمام سرکاری و نجی گرلز سکولز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے اول پوزیشن اپنے نام کی۔ ان کی شاندار کامیابی پر سکول مینجمنٹ، اساتذہ کرام، والدین اور علاقہ پدھری کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
علاقے کی سطح پر اس کامیابی کو بڑی خوشخبری کے طور پر سراہا جا رہا ہے، جبکہ عاصمہ نورین کی سہیلیوں، عزیز و اقارب اور محلے داروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر عاصمہ نورین نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ والدین اور اساتذہ کرام کو دیتے ہوئے کہا کہ "یہ میری محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ میں اپنی کامیابی کو اپنے سکول، والدین اور اساتذہ کے نام کرتی ہوں جنہوں نے دن رات مجھ پر توجہ دی اور آج میں یہ مقام حاصل کر سکی۔”
سکول انتظامیہ نے بھی طالبہ کی اس کامیابی پر اسے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اسے آئندہ زندگی میں مزید کامیابیوں کے لیے دعا دی۔


