جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر نگرانی امن و امان کے حوالے سے پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ منعقد کیا گیا۔
فلیگ مارچ جادہ چوک جہلم سے شروع ہو کر مختلف مقامات سے ہوتا ہوا پولیس لائنز جہلم میں اختتام پذیر ہوا۔
فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ اوز اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
شرپسند عناصر کے لیے پیغام دیتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام فورسز ہمہ وقت الرٹ ہیں۔


