Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: سبزی و فروٹ منڈی میں قائم کاشتکار بازار میں مبینہ ٹیکس وصولی برقرار، حکومتی دعوے عملی صورت اختیار نہ کر سکے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: سبزی و فروٹ منڈی میں قائم کاشتکار بازار میں مبینہ ٹیکس وصولی برقرار، حکومتی دعوے عملی صورت اختیار نہ کر سکے

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
25 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر کی سبزی و فروٹ منڈی میں قائم کاشتکار بازار میں ٹیکس وصولی کے خاتمے سے متعلق حکومتی دعوے تاحال عملی شکل اختیار نہ کر سکے۔ منڈی میں مختلف ناموں پر مبینہ ٹیکس اور فیسوں کی وصولی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث چھوٹے دکاندار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف عنوانات کے تحت ان سے رقوم وصول کی جا رہی ہیں، جس سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ دکانداروں کے مطابق پہلے ہی مہنگائی کے پرفتن دور میں کاروبار کرنا مشکل ہو چکا ہے، ایسے میں اضافی مالی بوجھ نے چھوٹے کاروباری افراد کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بارہا سبزی و فروٹ منڈیوں میں غیر ضروری ٹیکسوں کے خاتمے کے اعلانات کیے گئے، تاہم عملی طور پر زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ٹیکسوں کی مبینہ وصولی کے باعث وہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخنامے کے مطابق سبزیاں اور فروٹ فروخت کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

متاثرہ دکانداروں نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور سبزی و فروٹ منڈی میں قائم کاشتکار بازار سے غیر قانونی ٹیکس وصولی کا سلسلہ بند کرائیں، تاکہ غریب اور چھوٹے دکاندار سکھ کا سانس لے سکیں اور عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
28%
4 m/s
جمعہ
25 °C
ہفتہ
29 °C
اتوار
31 °C
پیر
31 °C
منگل
31 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کارروائی، ولایتی شراب کی بھاری کھیپ برآمد، ایک ملزم گرفتار
6 نومبر, 2026
شناختی کارڈ کو نائکوپ میں تبدیل کروانے کا طریقہ
6 نومبر, 2026
جہلم میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی لنڈا بازاروں کی رونقیں بڑھ گئیں
6 نومبر, 2026
جہلم: شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی اور شکایات کا میرٹ پر ازالہ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری
6 نومبر, 2026
جہلم میں شدید سردی سے قبل ہی سوئی گیس کی قلت، شہریوں کو ہزاروں روپے کے بل موصول ہونے پر تشویش
6 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں غیر معیاری تیل اور گھی میں پکوڑوں اور سموسوں کی تیاری فیشن بن گیا، فوڈ اتھارٹی خاموش

17 فروری, 2025

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

21 جولائی, 2024

جہلم: گندم و میدہ کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہ پہنچ سکا، روٹی اور بیکری مصنوعات بدستور مہنگی

11 جون, 2025

جہلم میں تیز رفتار کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، تین نوجوان زخمی

1 دسمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں