جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد سکندر گوندل کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں۔
کھلی کچہری کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن محمد سکندر گوندل نے شہریوں کی شکایات اور مسائل کو تحمل اور توجہ سے سنا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات پر میرٹ کے مطابق فوری کارروائی کی جائے اور مسائل کو بروقت حل کیا جائے۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد سکندر گوندل نے کہا کہ عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی، ان کے مسائل کا فوری ازالہ اور پولیس پر عوامی اعتماد کو فروغ دینا پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام شکایات کو شفاف انداز میں نمٹایا جائے گا اور کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔


