Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی لنڈا بازاروں کی رونقیں بڑھ گئیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی لنڈا بازاروں کی رونقیں بڑھ گئیں

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
6 نومبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی جہلم کے لنڈا بازاروں کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔ بازاروں میں گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد کا رخ کرنا شروع ہو گیا ہے۔ دکانوں اور اسٹالز پر کوٹ، سویٹرز، جرسیوں، جرابوں، کمبلوں اور رضائیوں سمیت سردی سے بچاؤ کے لیے مختلف استعمال شدہ اشیاء فروخت کے لیے سجا دی گئی ہیں۔

لنڈا بازاروں میں غریب، محنت کش، متوسط اور سفید پوش طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اور خاندانوں کی آمدورفت میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ خواتین کی بڑی تعداد بھی اپنے بچوں اور اہلِ خانہ کے لیے گرم کپڑوں کی خریداری کرتی دکھائی دیتی ہے۔ شہریوں کے لیے لنڈا بازار نسبتاً کم قیمت پر سردیوں کی ضروریات پوری کرنے کا ایک اہم ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔

تاہم یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ مہنگائی کے اثرات سے لنڈا بازار بھی محفوظ نہیں رہ سکے۔ استعمال شدہ گرم کپڑوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث کم آمدنی والے طبقے کے لیے یہاں سے خریداری کرنا بھی پہلے کی نسبت مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے لنڈا بازار کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ گرم کپڑوں کی گانٹھوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔ ان کے مطابق خریداری کے اخراجات میں اضافے کے باعث انہیں مجبوری میں کپڑوں کی فروخت کے نرخ بڑھانا پڑتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں گرم کپڑے ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہیں، اس لیے مہنگائی کے موجودہ دور میں لنڈا بازاروں میں بھی مناسب قیمتوں پر اشیاء کی دستیابی ضروری ہے تاکہ غریب اور سفید پوش طبقہ اپنے بچوں اور اہلِ خانہ کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری خریداری کر سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
28%
4 m/s
جمعہ
25 °C
ہفتہ
29 °C
اتوار
31 °C
پیر
31 °C
منگل
31 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کارروائی، ولایتی شراب کی بھاری کھیپ برآمد، ایک ملزم گرفتار
6 نومبر, 2026
شناختی کارڈ کو نائکوپ میں تبدیل کروانے کا طریقہ
6 نومبر, 2026
جہلم: شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی اور شکایات کا میرٹ پر ازالہ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری
6 نومبر, 2026
جہلم میں شدید سردی سے قبل ہی سوئی گیس کی قلت، شہریوں کو ہزاروں روپے کے بل موصول ہونے پر تشویش
6 نومبر, 2026
خلیجی ملک میں غیرملکی ملازمین کو بھرتی کرنے کیلیے نئے قوانین
6 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں انجینئر محمد علی مرزا کیخلاف پیکا ایکٹ اور دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج

26 اگست, 2025

دینہ کے علاقہ چکیام میں موٹر سائیکل اور رکشہ کے مابین تصادم، 2 افراد زخمی

15 نومبر, 2025

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

30 نومبر, 2023

محکمہ تعلقات عامہ کے سابق فوٹو گرافر چوہدری ساریہ پرویز کی والدہ ماجد کی سالانہ برسی، ختم کی محفل کا انعقاد

1 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں