Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ایک باعمل مسلمان ختم نبوت کی بہت بڑی شہادت ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ایک باعمل مسلمان ختم نبوت کی بہت بڑی شہادت ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ ایک باعمل مسلمان ختم نبوت کی بہت بڑی شہادت ہوتا ہے اور دنیا اس کے کردار کو رد نہیں کر سکتی۔

جمعۃ المبارک کے موقع پر امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے کا بنیادی مسئلہ قول و فعل کا تضاد ہے۔ ہم ایمان کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر ہماری معیشت سود جیسے حرام نظام پر قائم ہے۔ اگر ہم عملی طور پر قرآن و سنت پر عمل کریں تو دنیا کو اسلام کی دعوت دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ ہمارا کردار خود بہترین تبلیغ بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری کمزوری یہ ہے کہ ہم اپنے فرائض کی ادائیگی میں بھی خیانت کے مرتکب ہو رہے ہیں، حالانکہ ہمیں اپنی عقل و خواہشات کو دین کے تابع کرنا چاہیے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ خانقاہوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو اپنی ذات کے بجائے اللہ تعالیٰ کی طرف راغب کریں اور انہیں سنت نبوی ﷺ کے مطابق تربیت دیں۔ انہوں نے کہا کہ نفس کی خواہشات انسان کے لیے بڑا امتحان ہیں اور دین کے مقابل اپنی سوچ کو ترجیح دینا قلوب کی بیماری کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دلوں کا اطمینان اللہ کے ذکر میں ہے اور ذکر قلبی کے بغیر دلوں کی اصلاح ممکن نہیں۔

آخر میں انہوں نے بتایا کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں 2 اور 3 مئی کو دو روزہ روحانی اجتماع منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے افراد شرکت کریں گے، جبکہ اتوار کو خصوصی خطاب اور اجتماعی دعا بھی ہوگی۔ عوام الناس کو اس بابرکت اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
41%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
41 °C
منگل
42 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان صاف پانی منصوبے سے محروم،واٹر سپلائی سکیم خستہ حال، سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور شہری
26 جولائی, 2026
دینہ: شہید کانسٹیبل ذیشان علی کی چوتھی برسی، پولیس افسران کی لحد پر حاضری، سلامی اور فاتحہ خوانی
26 جولائی, 2026
سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ، اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کی مہلت

23 اگست, 2024

پاکستانی مزدور یو اے ای جانے سے کترانے لگے، ملازمتوں کے متلاشیوں کی منزل اب کونسا ملک ہے؟

18 اپریل, 2025

دینہ میں ڈکیتی کے دوران شہری کو گولی مارنے والے 2 ملزمان گرفتار

28 نومبر, 2025

جہلم میں وسیم عرف چھیما چور گینگ کے 2 کارندے گرفتار، مال مسروقہ برآمد

14 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں