جہلم: پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے جدید تفتیشی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں لڑکی کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچیوں، کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جہلم پولیس عوام کے جان و مال، عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور خواتین و بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔


