جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں بیمار لاغر نیم مردہ جانوروں کاپانی ملے گوشت کی فروخت جاری، قصابوں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں۔ شہر سمیت گاؤں، گاؤں پانی ملا ناقص مضر صحت گوشت بیچنے والے دھڑلے سے اپنے مکروہ دھندے کو تقویت دے رہے ہیں، جسے سادہ لوح صارفین خرید نے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پانی ملے مضر صحت گوشت کے استعمال سے خواتین، بچے، بوڑھے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ متعدد مرتبہ میڈیا کی نشاندہی کے باوجود محکمہ لائیو سٹاک پنجاب فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
سماجی، فلاحی تنظیموں اور عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری، پنجاب سیکرٹری، لائیو سٹاک اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


