جہلم: اولڈ جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹ کی تیاری تیزی سے جاری، کھجور کے درختوں اور پھولوں کی کیاریاں خوبصورت منظر پیش کرنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے ویژن کے مطابق جہلم شہر کی مرکزی سڑکوں پر تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اولڈ جی ٹی روڈ پر واقع گرین بیلٹ عرصہ دراز سے لاپرواہی کا شکار تھی جس پر ڈپٹی کمشنر کے حکم پر خوبصورت گرین بیلٹ بنانے کا کام جاری ہے۔
جہلم میں گرین بیلٹ کو مزید بہتر اور خوبصورت بنانے کیلئے کھجور کے درخت اور خوبصورت پھول لگائے جارہے ہیں جس سے نہ صرف اولڈ جی ٹی روڈ کا امیج بہتر ہو گا بلکہ شہریوں کو واک کرنے کے لیے ایک بہترین جگہ میسر آئے گی۔


