Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کی من مانیاں، زائد کرایوں اور بدتمیزی کے خلاف شہری سراپا احتجاج
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کی من مانیاں، زائد کرایوں اور بدتمیزی کے خلاف شہری سراپا احتجاج

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
8 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر میں چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کی مبینہ من مانی، زائد کرایوں کی وصولی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور مسافروں، خصوصاً خواتین اور بزرگ شہریوں سے نامناسب رویے کے خلاف عوامی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جہلم میں شاندار چوک سے بلال ٹاؤن، جادہ، جہلم کینٹ، پولیس لائن، کریم پورہ، اسلامیہ اسکول اور محمدی چوک سمیت مختلف روٹس پر چلنے والے چنگ چی رکشہ ڈرائیور مبینہ طور پر من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جن روٹس پر پہلے فی سواری 50 روپے کرایہ وصول کیا جاتا تھا، وہاں اب 150 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں، جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مسافر زائد کرایہ دینے سے انکار کرے تو بعض رکشہ ڈرائیور بدتمیزی، تلخ کلامی اور جھگڑے پر اتر آتے ہیں، جبکہ خواتین اور بزرگ شہریوں کے ساتھ بھی نامناسب رویہ اختیار کیا جاتا ہے، جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

شہریوں کے مطابق متعدد چنگ چی رکشہ ڈرائیور سڑکوں کے درمیان رکشے کھڑے کر کے سواریاں بٹھاتے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بے ہنگم اور تیز رفتار ڈرائیونگ کے باعث آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں، جن میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔

عوامی حلقوں نے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ ادارے، بالخصوص ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) اور دیگر ذمہ دار حکام اس صورتحال کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کرتے دکھائی نہیں دے رہے، جس کے باعث مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم، ڈی پی او جہلم، ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے، کرایوں کی باقاعدہ فہرست جاری کر کے اس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور شہریوں کو محفوظ، منظم اور مناسب کرایوں پر سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
overcast clouds
23° _ 23°
60%
2 km/h
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
24 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

موریطانیہ کشتی حادثہ ، تارکین پر مزید پیسوں کیلئے تشدد کرنے اور زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشاف

19 جنوری, 2025

جہلم جی ٹی روڈ سمیت شہر کی سڑکوں پر نصب سٹریٹ لائٹس بند، شہر تاریکی ڈوب میں جانے لگا

25 اکتوبر, 2023

پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ کے دن کی چھٹی کا اعلان

25 جون, 2024

جہلم میں 18 سالہ جڑواں بھائیوں پر فائرنگ، ایک بھائی قتل، 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج

2 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں