جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے 10 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر 10 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر مکمل کی جائے گی اور ملزم کے خلاف دستیاب شواہد کی روشنی میں چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم کے حوالے سے جہلم پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔


