Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ: عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی، بھاٹی کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی تعمیر شروع کر دی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ: عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی، بھاٹی کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی تعمیر شروع کر دی

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
8 اگست, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی اور مسلسل نظراندازی سے دلبرداشتہ ہو کر علاقہ پدھری کے گاؤں بھاٹی کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کر دیا۔ اہلِ علاقہ نے باہمی تعاون سے 15 لاکھ روپے سے زائد کی خطیر رقم جمع کرکے طویل عرصے سے خستہ حال سڑک کی تعمیر کا بیڑا اٹھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقے کی مذکورہ سڑک کی تعمیر کو 20 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا تھا، جس کے بعد سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی۔ بالخصوص بارشوں کے دوران سڑک کی حالت انتہائی خراب ہونے کے باعث بھاٹی اور گردونواح کے مکینوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ تقریباً منقطع ہو جاتا تھا۔

اہلِ علاقہ کے مطابق سڑک کی خستہ حالی کے باعث بچوں کو سکول جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جبکہ ملازمت پیشہ افراد کے لیے بروقت اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچنا دشوار ہو جاتا تھا۔ اس کے علاوہ کسی مریض کو ہسپتال منتقل کرنے کی صورت میں بھی اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران متعدد مرتبہ ایم این ایز اور ایم پی ایز نے علاقے کا دورہ کیا اور عوام سے مختلف وعدے کیے، تاہم منتخب ہونے کے بعد سڑک کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔ اہلِ علاقہ کے مطابق اس اہم عوامی مسئلے کی نشاندہی متعدد بار منتخب نمائندوں کے سامنے بھی کی گئی، لیکن عملی طور پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

سڑک کی تعمیر کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے عہدیداران نے گفتگو کرتے ہوئے اہلِ بھاٹی اور بھاٹی زیر کے تمام مکینوں کا بھرپور مالی اور اخلاقی تعاون کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

کمیٹی عہدیداران نے کہا کہ اہلِ علاقہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اجتماعی جذبے اور باہمی تعاون سے مشکل سے مشکل مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومتیں اور منتخب عوامی نمائندے اپنے فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتیں تو عوام کو اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لیے خود آگے بڑھنا پڑتا ہے۔

اہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی کہ سڑک کی تعمیر مکمل ہونے سے نہ صرف آمدورفت کی مشکلات کم ہوں گی بلکہ بچوں، مریضوں، ملازمت پیشہ افراد اور دیگر شہریوں کو بھی سفری سہولت میسر آئے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
light rain
28° _ 28°
70%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
38 °C
منگل
37 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
35 °C

تازہ ترین

جماعت اسلامی جہلم کے ضلعی نائب امیر عبدالحمید جہلمی انتقال کر گئے
8 اگست, 2026
جہلم میں ٹاہلیانوالا روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم، دو افراد زخمی
8 اگست, 2026
جہلم میں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر نامعلوم شخص جاں بحق
8 اگست, 2026
جہلم میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، شہر میں سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں کی بہار
8 اگست, 2026
جہلم میں پہلی بار مفت سی ایس ایس اورینٹیشن سیمینار، طلبہ و گریجویٹس کو سول سروس امتحان کی تیاری سے متعلق رہنمائی
8 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

آئی فون 16 کے مختلف ماڈلز کی خریداری،ٹیکس کی مد میں 2 لاکھ 13 ہزار روپے تک ادائیگی کرنا ہوگی

22 اکتوبر, 2024

جہلم کے علاقے گلشن ٹاؤن میں میلاد و معراج مصطفی ﷺ کی روح پرور محفل کا انعقاد

3 فروری, 2025

عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر سامنے آگئی

26 مارچ, 2024

جہلم: افواج پاکستان ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، سرفراز ملک

27 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں