Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں پہلی بار مفت سی ایس ایس اورینٹیشن سیمینار، طلبہ و گریجویٹس کو سول سروس امتحان کی تیاری سے متعلق رہنمائی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں پہلی بار مفت سی ایس ایس اورینٹیشن سیمینار، طلبہ و گریجویٹس کو سول سروس امتحان کی تیاری سے متعلق رہنمائی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
8 اگست, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم کی تاریخ میں پہلی بار ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیرِ اہتمام طلبہ و طالبات اور گریجویٹس کو مقابلے کے امتحان سی ایس ایس (CSS) کی تیاری، سول سروس کے تقاضوں اور کامیابی کے موثر طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے لاجپت رائے لائبریری جہلم میں مفت سی ایس ایس اورینٹیشن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ محمد عبداللہ راجہ (52 کامن) نے کی، جبکہ 54 کامن گروپ کے 10 زیرِ تربیت سول سروس افسران نے بطور مقرر شرکت کرتے ہوئے شرکاء کو سی ایس ایس امتحان اور سول سروس کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔

سیمینار میں ضلع جہلم کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات اور گریجویٹس نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے شرکاء کو سی ایس ایس امتحان کی تیاری، اختیاری مضامین کے انتخاب، معیاری مطالعہ، وقت کے مؤثر استعمال، تحریری امتحان، نفسیاتی جانچ، انٹرویو، شخصیت سازی اور سول سروس میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔

اس موقع پر شرکاء نے مختلف سوالات بھی کیے، جن کے مقررین نے تفصیلی جوابات دیے۔ زیرِ تربیت افسران نے اپنے ذاتی تجربات اور کامیابی کے مراحل سے بھی نوجوانوں کو آگاہ کیا تاکہ انہیں سی ایس ایس امتحان کی تیاری کے حوالے سے عملی رہنمائی حاصل ہو سکے۔

مقررین نے کہا کہ سول سروس میں کامیابی کے لیے مستقل مزاجی، نظم و ضبط، تحقیق پر مبنی مطالعہ، وقت کا درست استعمال اور مثبت سوچ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مقصد کا واضح تعین کرتے ہوئے منظم انداز میں تیاری کریں اور ناکامی سے گھبرانے کے بجائے اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی مسلسل کوشش کریں۔

سیمینار کے دوران نوجوانوں کو لاجپت رائے لائبریری جہلم کی دستیاب علمی سہولیات سے بھرپور استفادہ کرنے کی ترغیب بھی دی گئی۔ مقررین نے بتایا کہ لائبریری مسابقتی امتحانات کی تیاری، تحقیق، مطالعہ اور دیگر علمی سرگرمیوں کے لیے ایک مفید اور موزوں مرکز ثابت ہو سکتی ہے۔

سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے ضلعی انتظامیہ جہلم کے اس منفرد اقدام کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کی تعلیمی، پیشہ ورانہ اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے انتہائی مفید قرار دیا۔

اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نوجوانوں کی استعدادِ کار میں اضافے، انہیں سول سروس اور دیگر مسابقتی امتحانات کے لیے تیار کرنے اور ان کی رہنمائی کے لیے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے مفت رہنمائی پروگرامز اور اورینٹیشن سیمینارز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
light rain
28° _ 28°
70%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
38 °C
منگل
37 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
35 °C

تازہ ترین

جماعت اسلامی جہلم کے ضلعی نائب امیر عبدالحمید جہلمی انتقال کر گئے
8 اگست, 2026
جہلم میں ٹاہلیانوالا روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم، دو افراد زخمی
8 اگست, 2026
جہلم میں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر نامعلوم شخص جاں بحق
8 اگست, 2026
جہلم میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، شہر میں سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں کی بہار
8 اگست, 2026
جہلم میں ارسل ٹاؤن کے گراؤنڈ سے نومولود بچی زندہ حالت میں برآمد
8 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

17 مارچ, 2026

جہلم میں 18 سالہ نوجوان سے اجتماعی بدفعلی کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار

18 اکتوبر, 2025

صوبائی محتسب پنجاب کے حکم پر جہلم کے 42 سائلین کو 93 لاکھ روپے کے واجبات ادا

30 اپریل, 2024

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس سے منافع حاصل کرنے والے افراد کے لیے اہم خبر

10 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں