Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
17 مارچ, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ضلع میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی و ضلع کونسل ضیاء اللہ رانجھا، ڈسٹرکٹ مینیجر علی اور دیگر نمائندگان موجود تھے۔ اجلاس کا مقصد شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانا اور کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی کے عمل کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر علی نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں صفائی کے لیے دستیاب وسائل اور فیلڈ عملے کی تعیناتی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے ہدایت کی کہ فیلڈ عملے کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کوڑے کے ڈھیروں کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کے لیے زیرو ویسٹ پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مین بازاروں اور عوامی مقامات پر صفائی کے نظام کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی، اسسٹنٹ کمشنر آفتاب اشرف اور چیف آفیسر ضیاء اللہ رانجھا کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں فیلڈ عملے کی کڑی نگرانی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے "صاف ستھرا پنجاب” وژن کی تکمیل کے لیے صفائی کے انتظامات میں مزید بہتری لانا ضروری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر تمام نمائندگان نے یقین دہانی کرائی کہ شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
46%
2 km/h
پیر
37 °C
منگل
33 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: سوہاوہ میں سی سی ڈی اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں اجرتی قاتل مارا گیا

10 جولائی, 2025

پی ٹی آئی کا احتجاج؛ انتظامیہ نے راستے بند کرنے کیلئے کنٹینرز دریائے جہلم پل پر کھڑے کر لئے

13 اکتوبر, 2024

پنجاب میں شہریوں کے ٹریفک چالان کی ادائیگی پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا

30 جون, 2024

سوہاوہ میں آوارہ گردی کرنے والے 7 افراد گرفتار، موبائل چور بھی دھر لیا گیا

15 جون, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں