Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: ریفرنڈم کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور 15 دسمبر تک ریفرنڈم ہو جائے گا، چوہدری فواد حسین
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: ریفرنڈم کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور 15 دسمبر تک ریفرنڈم ہو جائے گا، چوہدری فواد حسین

عامر کیانی
عامر کیانی
14 نومبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم/ پنڈدادنخان: سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے اور بانی تحریک انصاف عمران خان سمیت پارٹی نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی تحریک انصاف نے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں بھی اس مؤقف سے اتفاق کیا ہے۔

پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ریفرنڈم کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور 15 دسمبر تک ریفرنڈم ہو جائے گا، جس کے بعد آئینی ترمیم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے سالک حسین پر تنقید کی ہے، تاہم ان کے بقول سالک حسین محض بہانہ ہیں جبکہ اصل نشانہ محسن نقوی ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سالک حسین خود کہہ چکے ہیں کہ وہ نہ مسلم لیگ (ن) کے کہنے پر حکومت میں شامل ہوئے تھے اور نہ ہی ان کے کہنے پر حکومت سے الگ ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت میں شامل ہونے والے لوگ نہ مریم نواز کی مرضی سے شامل ہوئے تھے اور نہ ہی ان کی مرضی سے الگ ہوں گے۔ ان کے مطابق موجودہ سیٹ اَپ تحریک انصاف کی مخالفت کی وجہ سے بنایا گیا تھا، جبکہ پاکستان میں عموماً ایسے سیٹ اَپ تین سے چار سال ہی چلتے ہیں، تاہم اب یہ نظام ٹوٹ رہا ہے۔

خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وہاں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) مہمان اداکار ہیں، جبکہ سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف اور اس کے بعد جمعیت علمائے اسلام ہے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے کہا کہ وہ صرف سیاسی رہنما ہی نہیں بلکہ مذہبی رہنما بھی ہیں اور ان کے بقول وہ 70 فیصد مدارس کے سربراہ ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کیا جائے گا تو ان کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آئے گا، جو مناسب نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی بعض ایسی باتیں کی ہیں جن میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں سیاسی کشیدگی کم کرنے اور نظام کی بحالی کے لیے بات چیت کا ماحول پیدا کرنا ضروری ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
29%
3 m/s
اتوار
26 °C
پیر
26 °C
منگل
27 °C
بدھ
29 °C
جمعرات
29 °C

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز فور کے تحت ضلع جہلم کے 68 کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم
14 نومبر, 2026
شہریوں کے مسائل کا حل اور بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
14 نومبر, 2026
جہلم میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 18 سالہ نوجوان جاں بحق
14 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈسٹرکٹ کونسل آفس کا اچانک دورہ، مختلف برانچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا
14 نومبر, 2026
للِہ تا جہلم روڈ منصوبہ پانچ سال بعد مکمل،13 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی
14 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں 35 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری، 28 نئی سکیموں پر جلدکام شروع ہو گا، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

10 ستمبر, 2024

سوہاوہ میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد

2 اپریل, 2025

دینہ: بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ کیانی کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ریڑھی بازار کا دورہ

13 اکتوبر, 2024

سوہاوہ میں 20 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

12 دسمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں