Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز، 15 بسیں تین روٹس پر روانہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز، 15 بسیں تین روٹس پر روانہ

عامر کیانیچوہدری عابد محمود
عامر کیانی
چوہدری عابد محمود
29 دسمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "ستھرا پنجاب” اور جدید مواصلاتی وژن کے تحت ضلع جہلم میں الیکٹرک بسوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

اس تاریخی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، صوبائی وزیر صحت و سپیشل ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور مشیرِ صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی نے خصوصی شرکت کی۔

مہمانانِ خصوصی نے جادہ کے مقام سے الیکٹرک بس میں سوار ہو کر روٹ کا معائنہ کیا جبکہ روٹ کے دوران متعدد مقامات پر شہریوں کی جانب سے بس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دورے کے بعد الیکٹرک بس مرکزی جلسہ گاہ گورنمنٹ ہائی سکول کے گراؤنڈ میں پہنچی جہاں عوام کا جم غفیر موجود تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تباہ حال پنجاب کو ستھرا پنجاب بنانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے اور وہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بتایا کہ پنجاب حکومت مواصلاتی نظام کو جدید ترین سہولیات سے بدلنے کے لیے پوری طرح متحرک ہے اور ضلع جہلم میں پہلے مرحلے میں 15 الیکٹرک بسیں تین مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں بہتری لانے کے لیے ہر طرح سے کوشش کر رہی ہے، انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ الیکٹرک بسوں کے لیے اب تک 22 اسٹینڈ مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 20 سے زائد بس اسٹینڈز پر کام تیزی سے جاری ہے۔

مشیرِ صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ ملک کو معاشی اور دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا نون لیگ کا مشن ہے اور اسی سلسلے میں ضلع جہلم کو مزید 12 بسیں اسی ماہ فراہم کر دی جائیں گی۔

ممبر قومی اسمبلی فرخ الطاف نے ضلع جہلم میں اس جدید سہولت کی فراہمی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

افتتاحی تقریب میں ضلع بھر سے خواتین، طلبہ، طالبات اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت کے اس اقدام کو خوب سراہا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
34%
1 km/h
ہفتہ
30 °C
اتوار
32 °C
پیر
33 °C
منگل
34 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ستھرا پنجاب؛ دینہ میں صفائی کی ابتر صورتحال، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

27 اپریل, 2026

جہلم میں پولیس کا کریک ڈاؤن، 6 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

20 جنوری, 2024

سوہاوہ میں شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والے 3 ملزمان گرفتار، موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد

10 نومبر, 2024

ایک باعمل مسلمان ختم نبوت کی بہت بڑی شہادت ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

1 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں