جہلم: سردیوں کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا، تاہم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں باسی اور بد بودار مچھلی کی فروخت نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ خراب اور غیر معیاری مضر صحت مچھلی فروخت کرنے سے نہ صرف ان کی صحت خطرے میں پڑ رہی ہے بلکہ فوڈ اتھارٹی کی خاموشی بھی قابل تشویش ہے۔
شہریوں نے شکایت کی ہے کہ زیادہ ترمچھلی فروش باسی مضر صحت اور بد بو دار مچھلی فروخت کر رہے ہیں، جو کھانے کے قابل نہیں ۔ اس حوالے سے کئی مرتبہ متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن تا حال پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زمہ داران کی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص مضر صحت بدبودار مچھلی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


