جہلم: الطاف پارک کی بحالی کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے، شہریوں کو مقرر ہ مدت کے اندر ایک بہترین تفریح گاہ فراہم کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے الطاف پارک جہلم کی بحالی بارے اجلاس میں یہ بات سی او ایم سی مبارک علی، ایکسین حافظ ذیشان اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے الطاف پارک کی بحالی پر نو کروڑ سے زائد کے پراجیکٹ پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو تین ماہ کے اندر نئے اور جدید پارک کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرنے کیلئے دن رات کام کیا جائے تاکہ شہریوں کو نزدیک ترین جگہ پر بہترین تفریح گاہ سے فائدہ اٹھانے کا موقع میسر ہو سکے۔


