Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دوسروں کو کرپٹ کہنے والا خود چور ثابت ہو گیا، بلال اظہر کیانی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دوسروں کو کرپٹ کہنے والا خود چور ثابت ہو گیا، بلال اظہر کیانی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
21 دسمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مسیحی برادری ہمارے بہن بھائی ہیں اور ملکی ترقی میں ان کا نمایاں کردار ہے۔ ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر دلی مسرت محسوس ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے بڑل منگلا کینٹ کے فیتھ بائبل چرچ میں مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام ہے، اور کرسچن کمیونٹی ہمیشہ پیار اور بھائی چارہ فراہم کرتی رہی ہے۔

تقریب میں کرسچن کمیونٹی کے معززین، مذہبی رہنما اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بعد ازاں بلال اظہر کیانی نے توشہ خانہ ٹو کے فیصلے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق آیا ہے۔ ان کے مطابق وفاقی جیولری سیٹ کی چوری قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی ایک واضح مثال ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اعلیٰ منصب پر فائز رہتے ہوئے یہ جرم کیا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ 2018 سے 2022 تک ملک پر مسلط کیے گئے شخص کی ترجیحات قومی مفادات کے بجائے ذاتی مفادات تھیں۔ گھڑی اور جیولری سیٹ کی چوری اور 190 ملین پاؤنڈ عوام کی جیب سے نکال کر دوستوں کو فائدہ پہنچانا قومی خیانت کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کے دعوے کرنے والے شخص نے سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات قائم کر کے انہیں جیلوں میں ڈالا جبکہ خود احتساب سے بچنے کے لیے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ کبھی اداروں پر حملے کیے گئے، کبھی نو مئی کے واقعات، اور کبھی سائفر کو بنیاد بنا کر ملک کو بدنام کیا گیا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 190 ملین پاؤنڈ پاکستانی حکومت کو واپس کیے جبکہ توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے شواہد طلب کیے مگر متعلقہ شخص عدالت میں شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ آخر میں وفاقی وزیر نے زور دے کر کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے اور سب کے لیے احتساب یقینی بنایا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ میں نیلی جل کر راکھ ہو گئی

16 فروری, 2024

جہلم میں میونسپل کمیٹی کی دوکانوں کی نیلامی کا عمل شروع نہ ہو سکا

16 نومبر, 2023

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس تبدیل، میر رضا اوزگن نئے ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات

18 ستمبر, 2025

جہلم میں کڑاکے کی خشک سردی کا راج برقرار، فوگ سے کئی علاقے دھندلا گئے

6 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں