پنڈدادنخان میں کمرشل بینکوں نے یوٹیلٹی بل وصول کرنے سے انکار کر دیا، ہزاروں کی تعداد میں بجلی، گیس، پی ٹی سی ایل اور دیگر محکموں کے کسٹمر در بدر پھرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں میزان بینک اور پنجاب بینک کے علاوہ دیگر تمام بینکوں کے عملے کی طرف سے یوٹیلیٹی بلوں کی وصولی سے انکار کیا جاتا ہے یا بل جمع کرانے والے افراد کو ایک الگ لائن ہے میں گھنٹوں بٹھا کر ذلیل و خوار کیا جاتا ہے۔
متعدد صارفین نے بتایا کہ پنڈدادنخان میں نجی بینک یوٹیلٹی بل وصول نہیں کر رہے ہیں اور صارفین کو سسٹم کی خرابی کا جواز پیش کرکے واپس کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے دیگر بینکوں جہا ں پہلے ہی بہت زیادہ رش ہوتا ہے میں جمع کروانے کیلئے پورا دن ضائع ہو جاتا ہے۔
انہوں نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پنڈدادنخان کے نجی بینکوں کو یوٹیلٹی بلز جمع کروانے کا پابند کریں اور انکار کرنے والے بینکوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔