جہلم: مقامی اخبار کے سرکولیشن منیجر ملک احمد خان کی فیملی پر قاتلانہ حملہ، زوجہ سمیت 2 بیٹے شدید زخمی ہو گئے۔
ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ، گولی حماد احمد کی ٹانگ میں لگی، دوسری گولی زوجہ کے ہاتھ کو چھو کر گزر گئی۔ ملزمان نے ڈنڈے مار کر عدیل احمد اور ملک احمد خان کو زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
اس حوالے سے جہلم سمیت پنجاب بھرکی صحافی برادری میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
جہلم پریس کلب کے صدر محمد امجد بٹ ، جنرل سیکرٹری مراز قدیر بیگ ، چیئرمین مہر محمد الیاس، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص، صدر میڈیاون مرزا قدیر بیگ ، جنرل سیکرٹری چوہدری مہربان حسین، چیئرمین سید اکرم حسین بخاری سمیت ضلع بھرکی صحافی برادری میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ،صحافیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی کے سابق صدر معروف صحافی یوسف ناز،صدر تحصیل پریس کلب پنڈ دادنخان چوہدری اختر آرائیں ،جنرل سیکرٹری یونس شہباز ،نائب صدور صفر علی خان،ملک شجاع ،ڈپٹی سیکرٹری شاہد بٹ،وائس چیئرمین راجہ ندیم ،چیئرمین ایکشن کمیٹی اسد شاہ بخاری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز ،سیکرٹری فنانس اطہر عمران ، عبدالغفور حیدری، ڈاکٹر عقیل احمد، پیر زوار حسین شاہ، لقمان یاسین ملک فاروق اعظم مجلسِ عاملہ کے چیئرمین نور حسین چغتائی، ملک اشفاق وائس چیئرمین مجلسِ عاملہ سمیت ڈویژن یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے صحافیوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔


