جہلم: کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن جہلم کے اعلیٰ سطحی وفد نے رزق دسترخوان کا دورہ کیا اور وہاں موجود پردیسی محنت کش افراد کی خدمت اور انتظامات کا معائنہ کیا۔
وفد نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھوکوں کو کھانا کھلانا افضل ترین عبادت ہے اور اس خدمتِ خلق کے کام سے حقیقی سکون اور روحانی خوشی حاصل ہوتی ہے۔
اس موقع پر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر توصیف بیگ نے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کو اعزازی ایگزیکٹو والنٹیئر کیپ پیش کی اور ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی عملی طور پر معاشرے میں مثبت تبدیلی کی جدوجہد کر رہی ہے اور اب تک 15 کے قریب صدقہ جاریہ کے منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔
سوسائٹی نے عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ان کے اس نیک مشن میں شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ رزق دسترخوان پر موجود افراد نے بھی اس کارِ خیر میں شریک ہونے والے تمام افراد کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔


