Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل، جہلم میں ریلی و سیمینار کا انعقاد، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل، جہلم میں ریلی و سیمینار کا انعقاد، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
2 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: افواجِ پاکستان کی بے مثال قربانیوں، آپریشن بنیان المرصوص اور معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف کی زیر نگرانی ایک پروقار ریلی اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا مقصد قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ریاستی اداروں سے وابستگی کو فروغ دینا اور عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم، ڈی ایس پی سٹی محمد اکرم، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی/ڈسٹرکٹ کونسل ضیاء اللہ رانجھا، سول ڈیفنس کور، تاجر برادری اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

ریلی کے دوران شرکاء نے قومی یکجہتی، امن اور استحکام کے حق میں نعرے لگائے اور افواجِ پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کا اظہار کیا، جبکہ سیمینار میں مقررین نے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابیوں، دفاعِ وطن میں کردار اور قومی سلامتی میں ان کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کو وطن کی مضبوط ڈھال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

تقریب میں دشمنانِ وطن کے لیے واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان کی افواج، ریاستی ادارے اور عوام مکمل اتحاد کے ساتھ موجود ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ آخر میں شرکاء نے “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے وطن کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں خشک سردی اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث موسمی امراض میں تشویشناک اضافہ

29 دسمبر, 2025

جہلم کے طالبعلم عبداللہ کا کرغیزستان کی میڈیکل یونیورسٹی میں ٹاپ، 70 سے زائد ایوارڈز حاصل کر لئے

3 جولائی, 2025

این اے 60 سے سیٹ جیت کر جہلم کے عظیم لوگوں کی خدمت کریں گے، بلال اظہر کیانی

12 جنوری, 2024

پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

28 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں