اوسلو: پاک ناروے فورم کے نائب صدرچوہدری قمر عباس ٹوانہ نے ن لیگ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کےاعزاز میں تقریب کااہتمام کیا ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے مولانہ محمد اسجد نے کیا ، محمد عبدالمنان نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی۔تقریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت کمیونٹی افراد نے شرکت کی۔ تقریب کی نقابت چوہدری وسیم شہزادنے کی تقریب سے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ، چوہدری قمر عباس ٹوانہ اوردیگر نے خطاب کیا۔
پاک ناروے فورم کےنائب صدرچوہدری قمر عباس ٹوانہ نے کہا کہ میں سابق ایم پی اے ن لیگ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ اور پاکستانی کمیونٹی کا شکر گزارہوں جومیری دعوت پرتشریف لائے۔
چوہدری قمر عباس ٹوانہ نے فلسطین میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین فوری حل کرائے،غزہ کا محاصرہ ختم کرکے خوراک، ادویات، ضروری اشیاء کی فراہمی ممکن بنائی جائے، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، محاصرے سے غزہ کے شہریوں کیلئے خوراک،پانی اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ یہ وقت ہے امت مسلمہ یکجا ہوجائے۔
تقریب میں چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، چوہدری جاویدسرور بھٹیاں، چوہدری اشتیاق احمد برنالی ، چوہدری ظفر نواز حقیقہ، مسلم لیگ ن ناروےکے صدرشاہد تنویر بٹ، چوہدری شبیر مہمند ،فیضان ملک، چوہدری احسان بوری والی، مہر افضل رسول نگر، چوہدری اصغر ڈھکر،چوہدری اقبال بھاگو،مہر محسن رضا ،چوہدری رفاقت علی، پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری محمد عباس مہمند،چوہدری وقاص گورسی، چوہدری بلال اکرم، راجہ مدثر، عاشق سدوال اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب کے آخر میں جماعت اہلسنت ناروےمسجدکےامام سید نعمت علی بخاری نے دعا کرائی۔