Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جنسی ہوس کے شکار 68 سالہ شخص نے اپنے ہی بیٹے کی منگیتر سے شادی رچالی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جنسی ہوس کے شکار 68 سالہ شخص نے اپنے ہی بیٹے کی منگیتر سے شادی رچالی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

چین میں 68 سالہ بوڑھے آدمی نے اپنے بیٹے کا رشتہ ختم کروا کر اس کی منگیتر سے ہی شادی رچالی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین لیو لیانج نے اپنے بیٹے کا رشتہ ختم کروا کر اس کی منگیتر سے شادی کرلی ہے۔

لیولیانج کی عمر 68 سال ہے جب کہ وہ پہلے بھی تین بار شادی کرچکا ہے۔ اپنے بیٹے کی سابقہ منگیتر سے یہ اس کی چوتھی شادی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین لیو لیانج نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور اس کے بعد مزید 2 شادیاں کم عمر خواتین سے کی تھیں۔ لیو نے چوتھی شادی اپنے بیٹے کی سابقہ منگیتر سے کی ہے۔

میڈیا کے مطابق لیو لیانج کے بیٹے نے اپنے والد کو گرل فرینڈ سے ملوا کر بتایا تھا کہ وہ اس لڑکی سے شادی کا خواہشمند ہے۔ لیکن لیو اپنے بیٹے کی منگیتر پر دل ہار بیٹھا اور اس سے شادی کرنے کےلیے سازشیں کرنے لگا۔

سازش کے تحت لیو لیانج نے جھوٹے الزامات لگا کر پہلے گرل فرینڈ کے خلاف اپنے بیٹے کو بھڑکایا اور پھر بیٹے کی دوستی اپنے دوست کی بیٹی کے ساتھ کروا دی۔ بعد ازاں بیٹے کی سابقہ گرل فرینڈ کو مہنگے ترین تحائف دے کر اپنی محبت کے جال میں پھنسا لیا۔

لیو کے بیٹے کو چھ ماہ بعد علم ہوا کہ اس کی سابقہ منگیتر اس کی تیسری سوتیلی ماں بن چکی ہے، جس کے بعد نوجوان شدید ڈپریشن کا شکار ہوگیا۔

لیولیانج کی بدقسمتی کہ وہ اپنی چوتھی شادی کے بعد مشکلات میں پھنس گیا، اور اس پر رشوت اور بدعنوانی کے مقدمات سامنے آنے کے بعد عدالت سخت سزا سناچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں لیو لیانج کو 17 ملین ڈالر رشوت لینے اور 450 ملین ڈالر سے زائد غیر قانونی قرضے جاری کرنے پر 2 سال کی مہلت کے ساتھ پھانسی کی سزا سنائی گئی لیکن غیر قانونی کاموں کے ساتھ لیو لیانج کا کردار بھی سرخیوں میں رہا جس نے اپنے بیٹے کی منگیتر کو بھی نہ چھوڑا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
50%
1 km/h
منگل
32 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

یوٹیوب سے دیکھ کر ’حقیقی‘ جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے والے گرفتار

9 نومبر, 2024

ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے شیف اونچی ٹوپیاں کیوں پہنتے ہیں

31 مئی, 2025

گنجی دُلہن کی پراعتمادی نے لوگوں کے دِل جیت لیے

3 فروری, 2025

کونسا ملک دنیا میں سب سے زیادہ چائے کی پتی پیدا کرتا ہے؟

25 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں