جہلم میں تجاوزات کی بھرپور شہریوں کے لیے عذاب بن گئی

جہلم: ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی عدم دلچسپی، غفلت ولا پروائی اور اداروں میں موجود کرپٹ عناصر کی رشوت خوری کے باعث شہر کے وسط میں واقع شاندار چوک سمیت شہر کی اہم سڑکوں ، چوک چوراہوں میں تجاوزات، نجی اسکولز و اسپتالوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ، رکشوں کے اڈوں، اور ٹھیلوں کی بھر مار سمیت بازاروں کے اطرف دونوں جانب دکانوں کے باہر سڑکوں پر سامان کے ڈھیر شہریوں کے لیے عذاب بن گئے۔

ریلوے روڈ، تحصیل روڈ، سول لائن روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ ، رکشہ و کار اسٹینڈز میں تبدیل ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ، جہاں منٹوں کا سفر طویل دورانئے پر محیط ہو جاتا ہے۔

شہری سماجی ، رفاعی ، فلاحی اور تنظیموں کے عمائدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈپٹی کمشنر، ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ شاندار چوک کے اطراف میں قائم ہونے والے غیر قانونی رکشہ و گاڑیوں کے اسٹینڈز اور ریڑھی بانوں کو ختم کروایا جائے تاکہ شہر کی سڑکیں کشادہ ہو سکیں اور ٹریفک کی روانی بہتر انداز میں ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button