Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ کے والد مرحوم سید ہارون الرشید شاہ کی رسم چہلم ادا کر دی گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ کے والد مرحوم سید ہارون الرشید شاہ کی رسم چہلم ادا کر دی گئی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
26 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ: صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ کے والد مرحوم سید ہارون الرشید شاہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم کی محفل کا انعقاد، سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ، سید عمر زبیر شاہ اور سید شاہ زیب شاہ کے والد محترم سید ہارون الرشید شاہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم چہلم کی تقریب ان کے آبائی گاؤں پیر بچھر شریف میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام، مشائخ عظام، صحافیوں، تاجروں، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت پیر سید توقیر آصف شاہ نے کی جبکہ معروف روحانی شخصیت پیر فخر نذیر قاسم موہڑوی سمیت متعدد مشائخ اور علمائے کرام تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ بعد ازاں علماء کرام اور مشائخ عظام نے زندگی، موت، آخرت، اہلبیت کی شان اور اسلامی تعلیمات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بیانات کیے اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر پیر فخر نذیر قاسم موہڑوی نے سید توقیر آصف شاہ کی دستار بندی بھی کی جبکہ تقریب کے اختتام پر سید ہارون الرشید شاہ مرحوم کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔

ختم چہلم میں دینہ پریس کلب کے سرپرستِ اعلیٰ امجد محمود سیٹھی، چیئرمین پروفیسر خورشید ڈار، سینئر نائب صدر عرفان محبوب چوہدری، جنرل سیکرٹری عادل چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری احمد ندیم، انفارمیشن سیکرٹری ظہیر عباس، حاجی اظہر چوہدری، ڈاکٹر ظہیر احمد بٹ، رضوان سیٹھی، سعید میر نے شرکت کی۔

محفل پاک میں سید ذوالقرنین شاہ، اقبال خان، ندیم عباس، دستگیر، شہزاد چوہدری، اشتیاق میر، رضوان میر، میاں ریحان، میاں سجاد، افتخار احمد خان، میاں آصف، چوہدری محمد فیاض، چوہدری محمد افضل، علامہ مولانا نوید سلطانی، علامہ قاری اشتیاق نقشبندی، حافظ قاری عامر سمیت متعدد مذہبی، سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ صاحبزادگان پیر سید عبدالغفار شاہ، پیر سید علامہ حامد شاہ، پیر سید عبدالجبار شاہ، پیر سید عبدالستار شاہ، مریدین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا میں حصہ لیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
49%
1 km/h
اتوار
34 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو فرار کرانے والے دو ملزمان گرفتار

3 جون, 2026

جہلم سمیت پنجاب بھر کے رہائشیوں پر کچرا کنڈی ٹیکس لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

3 مئی, 2024

جہلم میں 19 سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا

20 مارچ, 2025

چوہدریوں کے لڑکے سے کیوں جھگڑا کیا؟ جہلم میں سرکاری سکول کے ماسٹر کا بچے پر تشدد

26 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں