Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بھارتی طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، 294 افراد ہلاک، ایک مسافر معجزانہ طورپر بچ گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بھارتی طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، 294 افراد ہلاک، ایک مسافر معجزانہ طورپر بچ گیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
12 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

بھارت میں احمد آباد ائرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 12 ارکان اور مسافروں سمیت 294 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طورپر بچ گیا.

طیارہ ٹیک آف کے اگلے ہی منٹ رہائشی علاقے پرگر گیا، جہاز میں 53 برطانوی، 7 پرتگالی، ایک کینیڈین شہری بھی سوارتھا ۔ گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی بھی پرواز کے مسافرتھے۔ حکام کے مطابق پائلٹ نے ٹیک آف کے پانچ سیکنڈ بعد ہی مے ڈے کال دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز “AI171’’ جمعرات کے روز احمد آباد ائیرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ طیارہ دوپہر 1 بج کر 38 منٹ پر رن وے 23 سے روانہ ہوا تاہم محض چند سیکنڈز بعد ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹیک آف کے وقت جہاز کی رفتار 322 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور وہ زیادہ سے زیادہ 625 فٹ بلندی تک پہنچ سکا۔

رپورٹ کے مطابق اسی دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کا دھواں دور سے دیکھا گیا۔ پائلٹ نے فوری طور پر ”مے ڈے“ کال دی، لیکن اگلے ہی لمحے طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

طیارہ احمد آباد کے رہائشی علاقے میگھانی نگر پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے ملبے کے کئی حصے ایک قریبی گرلز ہاسٹل پر بھی گرے۔ حادثے کے بعد علاقے میں شدید شعلے بلند ہوئے۔

طیارہ حادثے میں مرنے والوں میں 5 اموات میڈیکل ہاسٹل میں مقیم طلبا کی بھی تھی، جہاز گرتے وقت ہاسٹل میں پچاس طلبا اور عملہ موجود تھا، درجنوں زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہیں۔

LIVE VIDEO

Flight AI171, operating Ahmedabad-London Gatwick, was involved in an incident today#Ahmedabadplanecrash #london #planecrash #Ahmedabad #AirIndia pic.twitter.com/XFKVYVPf5k

— Vijaykumar Desai (@KumarVijayDesai) June 12, 2025

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملے کے 12 ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔ مسافروں میں 53 برطانوی، 7 پرتگالی، اور ایک کینیڈین شہری بھی شامل تھے۔

اطلاعات ہیں کہ گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی بھی اسی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو رہے تھے۔

#PlaneCrash: Air India's AI171 (Ahmedabad- London) with around 242 passengers on board has reportedly crashed near #Ahmedabad (AMD) airport during take off.

Official confirmation awaited.#Aviation pic.twitter.com/7qmPfIwaaw

— The Chennai Skies (@ChennaiFlights) June 12, 2025

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ 787 ”ڈریملائنر“ ماڈل کا تھا، جو تقریباً 14 برس قبل لانچ کیا گیا تھا۔ محض چھ ہفتے قبل ہی بوئنگ کمپنی نے اسی ماڈل کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک ارب مسافروں کو منزل تک پہنچانے کا سنگِ میل عبور کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے کے کپتان کو 8,200 گھنٹے فلائنگ کا تجربہ حاصل تھا جبکہ معاون پائلٹ کے پاس 1,100 گھنٹے کا تجربہ تھا۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ جائے حادثہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب پروازوں پر نظر رکھنے والی عالمی ویب سائٹ ”Flightradar24“ نے تصدیق کی ہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز ”AI171“ جو احمد آباد سے لندن روانہ ہوئی تھی، ٹیک آف کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق طیارے سے آخری سگنل 08:08:51 یو ٹی سی پر موصول ہوا، جو کہ روانگی کے چند لمحوں بعد کا وقت ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
29%
3 m/s
اتوار
26 °C
پیر
26 °C
منگل
27 °C
بدھ
29 °C
جمعرات
29 °C

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز فور کے تحت ضلع جہلم کے 68 کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم
14 نومبر, 2026
شہریوں کے مسائل کا حل اور بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
14 نومبر, 2026
جہلم میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 18 سالہ نوجوان جاں بحق
14 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈسٹرکٹ کونسل آفس کا اچانک دورہ، مختلف برانچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا
14 نومبر, 2026
للِہ تا جہلم روڈ منصوبہ پانچ سال بعد مکمل،13 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی
14 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

برطانیہ میں کوئی انصاف نہیں، بچوں سمیت تارکیں وطن جیلوں میں ڈال دیے گئے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق

25 فروری, 2024

سعودی ولی عہد کا 1967 کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

21 اکتوبر, 2023

عازمین کیلئے اچھی خبر، 2025ء کا حج شدید گرمیوں کا آخری حج ہو گا

14 اپریل, 2025

چین نے امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

29 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں