پنڈدادنخان: انجمن غلام مصطفی کے زیر اہتمام32واں سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاددارالعلوم محمدیہ رضویہ میں گیاجس میں آپریشن کے لئے آنے والے مریضوں کو لیزر عینک اور ادویات کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی، تین روزہ کیمپ میں او پی ڈی کی تعداد 1250تھی جس میں آنے والے مریضوں میں مرد و خواتین مریضوں کی انکھوں کا فری معائنہ کیا گیا اور ادویات دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پیر محمد انور قریشی ہاشمی کی زیر سرپرستی32 سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، انجمن غلامان مصطفی کے زیر اہتمام لگائے گئے کیمپ میں لا تعداد مستحقین مستفید ہوئے جس میں 150 مریضوں کے فری لیزر آپریشن کیے گئے، آپریشن والے مریضوں کو لیزر عینک ادویات اور تمام طبعی سہولیات کے ساتھ کھانا بھی فراہم کیا ۔
او پی ڈی میں 1250جس میں آنے والے مریضوں کی آنکھوں کا فری معائنہ اور ادویات دی گئی۔ اس کار خیر میں تعاون اور سرپرستی اہلیان تحصیل پنڈ دادن خان الحاج خواجہ عبدالرؤف خدیجہ صدیق فری ائی ٹرسٹ لاہور کے روح رواں خواجہ عبدالستار وہرا اور ان کے فرزند خواجہ محمد شعیب وہرہ خواجہ محمد عادل بورا اور خواجہ یوسف وہرا کے مشکور ہیں۔